تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / اگست 2024: معمول سے زیادہ بارشیں۔ سب سے زیادہ بارش مریدکے ضلع شیخوپورہ میں 783 ملی میٹر ریکارڈ۔ اگست 2024 کی بارش اور ماہانہ اوسط جانئیے۔

اگست 2024: معمول سے زیادہ بارشیں۔ سب سے زیادہ بارش مریدکے ضلع شیخوپورہ میں 783 ملی میٹر ریکارڈ۔ اگست 2024 کی بارش اور ماہانہ اوسط جانئیے۔

اگست 2024 ملک بھر میں بارشوں کے لحاظ سے اچھا رہا، جولائی کے مقابلے میں اس ماہ پورے ملک میں بادل خوب برسے ، شدید بارشوں اور کلاوڈ برسٹ کے واقعات رونما ہوئے، اس ماہ گرج چمک کے کئی طوفانوں کا سامنا رہا، تیز ہواؤں نے بھی اپنا اثر دیکھایا اور کئی مقامات پر درختوں اور دیواروں کے گرنے کے واقعات رونما ہوئے۔ 

ملک بھر میں سب سے زیادہ بارش مریدکے ضلع شیخوپورہ میں نصب ہماری رین گیج پر 783 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، اس علاقے میں ہونے والی شدید بارشوں نے فصلوں کو ڈبو دیا۔جس سے کسانوں کو شدید نقصان ہوا۔

ہماری دیگر رین گیجز اور موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
471 راولپنڈی: ویسٹریج 1
349 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
383 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
444 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
428 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
433 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
349 گلشن آباد، راولپنڈی
315 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
227 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
251 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
484 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
350 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
323 سیکٹر B-17 (اسلام آباد)
340 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
154 مرید، چکوال
298 ویسا (حضرو) اٹک
98 پراتہ کلی , مہمند
253 میاں والا، پنڈی گھیب
173 سمبریال،سیالکوٹ
423 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
199 ظاہر پیر، رحیم یار خان
245 سیتا روڈ، دادو
294 لاہور (کینٹ)
382 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
201 ویلنشیا سوسائیٹی (لاہور)
302 جوہر ٹاون (لاہور)
115 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
102 لاڑکانہ (وکیل کالونی)
200 ڈنڈو ئی, مردان
303 جاتی (سجاول)
186 نوشکی
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
183 تلہ گنگ
437 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
461 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
783 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
226 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
298 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
357 کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے علاقے سید پور پر 444 ملی میٹر اور اسلام آباد زیرو پوائنٹ پر 437 ملی میٹر (ماہانہ اوسط 332 ) ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں سب سے زیادہ بارش میر پورخاص میں 369 ملی میٹر اور خیر پور میں 303 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ سندھ میں بیشتر مقامات پر اگست کی ماہانہ اوسط سے کئی گنا زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جیسے جیکب آباد میں 284 ملی میٹر بارش (ماہانہ اوسط 34.5ملی میٹر)، سکھر 255 ملی میٹر (ماہانہ اوسط 23.5 ملی میٹر)  ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش قلات میں 155 ملی میٹر (ماہانہ اوسط 13.1ملی میٹر )، بارکھان میں 142 ملی میٹر (ماہانہ اوسط 81.2 ملی میٹر) ریکارڈ ہوئی۔

خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ بارش کاکول میں 470 ملی میٹر (ماہانہ اوسط 227ملی میٹر) اور بالاکوٹ میں 351 ملی میٹر (ماہانہ اوسط 244.7 ملی میٹر) ریکارڈ کی گئی۔

کسشمیر و گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ بارش مظفر آباد ائرپورٹ پر 256 ملی میٹر (ماہانہ اوسط 209ملی میٹر) اور کوٹلی میں 240 ملی میٹر (ماہانہ اوسط 236.5 ملی میٹر) ریکارڈ ہوئی، استور میں ماہانہ اوسط 24 ملی میٹر کے مقابلے میں 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں شدید بارشوں کی وجہ سے بلوچستان میں کئی مقامات پر سیلابی ریلوں نے سڑکوں اور پلوں کے ساتھ کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔

خیبر پختونخوا میں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی سیاحتی مقامات کا رابطہ دیگر علاقوں سے  منقطع ہو گیا۔

سندھ کے صحرا میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے ہر طرف ہریالی نظر آنے لگی۔ کراچی ٹھٹھہ، بدین،  حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

پنجاب میں بارشوں نے جہاں پانی کی کمی کو پورا کیا وہیں ، دریاؤں کے بند ٹوٹنے سے کئی مکانات تباہ ہوئے اور فصلیں زیر آب آگئیں۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہونے والی بارشوں نے جہاں نظارے دلکش کر دئیے وہیں، رابطہ پلوں کو نقصان پہنچا اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھی حادثات رونما ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگست 2024 کی ریکارڈ بارش اور ماہانہ اوسط ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
ماہانہ بارش کی اوسط(ملی میٹر) بارش کی مقدار (mm) پنجاب
210 اٹک
40.7 85 بہاولنگر
154 بہاولپور ائرپورٹ
38.2 152 بہاولپور شہر
186 بھکر
190 چکوال
17 ڈیرہ غازی خان،فورٹ منرو
169 ڈیرہ غازی خان شہر
83.7 181 فیصل آباد
360 گوجرنوالا
251 گجرات
273 حافظ آباد
332 426 اسلام آباد شہر
165 اسلام آٓباد ائر پورٹ
403 اسلام آباد گولڑہ
444 اسلام آباد سید پور
259 جھنگ
235 352 جہلم
122 جوہر آباد
213.2 226 کامرہ ائر بیس
188 قصور
211 خانیوال
34.7 190 خانپور
245 کوٹ ادو
177.1 378 لاہور شہر
186.4 291 لاہور ائر پورٹ
207 لیہ
322 منڈی بہاوالدین
319 منگلا
135.5 158 میانوالی ائر بیس
43.5 276 ملتان ائر پورٹ
235 ملتان شیر
272 264 مری
437 ناروال
100 نور پور تھل
125 اوکاڑہ
259 رحیم یار خان
76 راجن پور
341 راولپنڈی چکلالہ
294 راولپنڈی کچہری
326 راولپنڈی شمس آباد
191 ساہیوال
94.1 197 سرگودھا ائر بیس
188 سرگودھا شہر
61.7 146 شور کوٹ ائر بیس
174 شیخوپورہ
238 سیالکوٹ ائر پورٹ
299.5 285 سیالکوٹ کینٹ
230 ٹوبہ ٹیک سنگھ
2 ویہوا
ماہانہ بارش کی اوسط(ملی میٹر) بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
24.4 92 استور
54 بگروٹ
191 بندی عباس پور
150 برنا لہ
22.5 31 بونجی
135 چھاتر کلاس
15.7 20 چلاس
84 دہولی
197.3 193 گڑھی دوپٹہ
16.6 24 گلگت
30.3 29 گوپس
47 ہنزہ
236.5 240 کوٹلی
209 256 مظفر آباد ائر پورٹ
186 مظفر آٓباد شہر
141 پنجیرہ
159 راولا کوٹ
16.3 24 سکردو
ڈنڈالی
ماہانہ بارش کی اوسط(ملی میٹر) بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
85 باچا خان ائر پورٹ
244.7 351 بالاکوٹ
75.3 103 بنوں
98.1 248 چیراٹ
6.9 4 چترال
124 ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ
72.4 138 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
129.6 118 اپردیر
19.1 8 دروش
227 470 کاکول
55 کالام
13 کھار باجوڑ
116.1 65 کوہاٹ ائر بیس
1 لنڈی کوتل
133 لوئر دیر
232 مالم جبہ
102 مردان
13 میر کاخانی
134.6 127 پاراچنار
41 پٹن
68.4 85 پشاور ائر بیس
84 پشاور شہر
151.8 195 رسالپور
113.4 80 سیدو شریف
149 تخت بھائی
ماہانہ بارش کی اوسط(ملی میٹر) بارش کی مقدار (mm) سندھ
79.9 243 بدین
181 چھاچھرو
75.5 231 چھور
212 دادو
184 ڈاہلی
176 دپلو
66.6 161 حیدر آباد ائر پورٹ
195 حیدر آٓباد شہر
142 اسلام کوٹ
34.5 284 جیکب آباد
136 کلوئی
64.6 163 کراچی ائر پورٹ
303 خیر پور
35.2 194 لاڑکانہ
369 میر پور خاص
297 مٹھی
34.9 159 موئنجوداڑو
168 نگر پارکر
52.1 196 نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
46.4 137 پڈعیدن
23.2 230 رویڑی
221 سکرنڈ
63 سانگھڑ
23.5 255 سکھر
209 ٹنڈوجام
192 ٹھٹھہ
ماہانہ بارش کی اوسط(ملی میٹر) بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
81.2 142 بارکھان
1 چمن
8 گوادر
1.4 6 جیوانی
13.1 155 قلات
50 130 خضدار
33.1 69 لسبیلہ
30 لورالائی
46 مسلم باغ
12.1 22 اوڑماڑا
6 11 پنجگور
8.8 6 پسنی
2 پشین
4.7 44 کوئٹہ سمنگلی
5 25 کوئٹہ شاہ ماندہ
116 سبی
47 ژوب
43 زیارت

 

 

About amnausmani

Check Also

ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

 اگلے 10 روز کی متوقع موسمی صورتحال پیشگوئی: ہوا/گرج چمک ، درجہ حرارت میں اضافہ!  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے