تازہ ترین
Home / بلاگ / “گرمی کی لہر” (heatwave) اور شدید گرمی میں کیا فرق ہے؟ کیا پاکستان میں موجودہ گرم درجہ حرارت کو heatwave کا نام دینا درست ہوگا؟ اس پوسٹ میں جانیں

“گرمی کی لہر” (heatwave) اور شدید گرمی میں کیا فرق ہے؟ کیا پاکستان میں موجودہ گرم درجہ حرارت کو heatwave کا نام دینا درست ہوگا؟ اس پوسٹ میں جانیں

1) “گرمی کی لہر” (heatwave) کیا ہوتی ہے؟

عالمی موسمیاتی ادارے (WMO) کے مطابق “گرمی کی

لہر” ایک ایسے موسمی واقعے کو کہتے جس میں روزانہ کا

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سالہ طویل عرصے پر مبنی

ماہانہ اوسط سے کم از کم 5 ڈگری زیادہ کم از کم 5 دنوں تک

لگاتار ریکارڈ ہو۔

2) اگر پاکستان کے حوالے سے دیکھا جاۓ تو اسکو کچھ

یوں سمجھا جا سکتا ہے:

🌡لاہور میں مئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا 30

سالہ معمول 38.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ یعنی لاہور میں

گرمی کی لہر اس وقت کہلائے گی جب زیادہ سے زیادہ درجہ

حرارت 44 ڈگری یا اس سے زیادہ کم از کم 5 دنوں تک

لگاتار ریکارڈ ہو۔

🌡اسلام آباد اور راولپنڈی میں مئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ

حرارت کا 30 سالہ معمول 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ یعنی

اسلام آباد/ راولپنڈی میں گرمی کی لہر اس وقت کہلائے گی

جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری یا اس سے زیادہ

کم از کم 5 دنوں تک لگاتار ریکارڈ ہو۔

🌡کراچی میں مئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا 30

سالہ معمول 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ یعنی کراچی میں

گرمی کی لہر اس وقت کہلائے گی جب زیادہ سے زیادہ درجہ

حرارت 40.5 ڈگری یا اس سے زیادہ کم از کم 5 دنوں تک

لگاتار ریکارڈ ہو۔

🌡نوابشاہ میں مئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا 30

سالہ معمول 44.2 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ یعنی نوابشاہ میں

گرمی کی لہر اس وقت کہلائے گی جب زیادہ سے زیادہ درجہ

حرارت 49 ڈگری یا اس سے زیادہ کم از کم 5 دنوں تک

لگاتار ریکارڈ ہو۔

یاد رکھیں کہ مئی اوسطاً درجہ حرارت کے لحاظ سے پاکستان

کا دوسرا سب سے گرم مہینہ ہے۔ اگر مئی میں heatwave نہ

بھی ہو تو بھی موسم خاصا گرم ہی ہوتا ہے۔ گزشتہ 5 سے 6

سالوں سے پاکستان میں مئی میں درجہ حرارت معمول سے 3

سے 6 ڈگری تک ٹھنڈے رہنے کے سبب مئی کا موسمِ بہار کے

طرز پر خوشگوار گزرنا اب نیا معمول بن گیا ہے، جس کے باعث

انسانی جسم میں گرمی کا برداشت کم ہو گیا ہے۔ اس ہی وجہ

سے درجہ حرارت مئی کے معمول کے آس پاس بھی پہنچیں تو

گرمی کافی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

شمسی توانائی میں آتی مستقل کمی کے باعث اوسطاً گرمی

کی لہروں اور انکی شدّت میں اب نمایاں کمی آ چکی ہے۔ اگر

تو یہ ذکر کردہ گرمی کی لہر واقعی متاثّر کر پاتی ہے تو یہ

مئی 2013 کے بعد مئی میں آنے والی پہلی باقاعدہ گرمی کی

لہر ہوگی۔ جبکہ پاکستان / برّصغیر کی 150 سالہ موسمی

تاریخ پر نظر ڈالی جاۓ تو صاف ظاہر ہے کہ 2013 سے پہلے

تقریباً ہر سال ہی بڑے پیمانے پر گرمی کی لہروں کا مئی میں

اس خطّے کو متاثّر کرنا معمولی بات تھی۔

موسمی حقائق، ماہانہ اور ہفتہ وار پیشگوئیوں کیلئے

ہمارےفیس بک پیج کو لائک اور فالو کریں اور روزانہ کے

درست درجہ حرارت سے باخبر رہنے کیلئے روزانہ کے درجہ

حرارت کا ٹیب وزٹ کریں۔ 

About Taha Amerjee

Check Also

مارچ میں سردی کے 90 سالہ تک کے پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ریکارڈ توڑ درجہ حرارت پر تفصیلی رپورٹ ملاحظہ کریں

سردی کی ریکارڈ توڑ لہر کے زیرِ اثر پاکستان میں کُل 19 مقامات پر مارچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے