تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / آدھی رات کو تیز آندھی نےدرخت جڑوں سے اکھاڑ دئیے

آدھی رات کو تیز آندھی نےدرخت جڑوں سے اکھاڑ دئیے

اسلام آباد،راولپنڈی،ٹیکسلا،واہ کینٹ،چکوال ، خان پور ڈیم ،  ہری پور ُصوابی ُمردان اور  دیگر اضلاع میں  100 سے 120  کلو میٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں اور بارش  نے بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچایا۔بجلی کے کھمبے  اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

راولپنڈی سے آندھی کے باعث گھروں کی چھتوں کے گرنے کی اطلاعات بھی ملیں۔راولپنڈی کے چکلالہ ائر بیس  پر ہواوں کی رفتار 107 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ  کی گئی ۔

اس کے علاوہ مردان،صوابی ،پارا چنار،نگر،  بونیر ،چارسدہ ُ  لوئر دیر اور ناران کا غان  کے کچھ علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری  ہوئی،

بارش کا باعث بننے والا یہ ہوا کا دباؤ اب بھی شمال مشرقی علاقوں میں موجود ہے۔ جسکی وجہ سے کشمیر اور اس کے ملحقہ علاقوں،خیبر پختونخواہ اور خطۂ پو ٹھوہار میں مزید بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے حاصل کردہ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں 107 کلو میٹر ،اسلام آباد ( زیرو پوائنٹ) 83 کلو میٹر اور اسلام آباد( ائیرپورٹ) پر 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی۔

 5 ستمبر 2023 کو محکمہ موسمیات اور ہمارے علاقائی و مقامی اسٹیشنز سے حاصل کردہ ریکارڈ کے مطابق، بارش اور ہوا کی رفتار جاننے کے لئے ذیل کے چارٹ کو دیکھئے:

زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
71(NE) 12 راولپنڈی: ویسٹریج 1
77(NE) 14 بحریہ ٹاؤن فیز 2،راولپنڈی
72(NNE) 37.8 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)،راولپنڈی
78(WNW) 18 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
10.7 بحریہ ٹاؤن فیز 8،راولپنڈی
66(N) 2.8 چک بیلی خان ،ضلع راولپنڈی
76(NW) 23.1 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
77(NW) 21 بنی گالہ ،اسلام آباد
83(NNW) 24.4 ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
76(NE) 0.4 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
72(NNW) 24 قائداعظم یونیورسٹی (اسلام آباد)
28(WSW) 13.2 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
77(NNW) 22.4 سیکٹرE-11/4(اسلام آباد)
78(N) 11.4 سیکٹر G -15/2،اسلام آباد
39(W) 0.5 پن وال ،چکوال
33 13.2 سمبریال،سیالکوٹ
53(NW) 1.8 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
30(ESE) 13.4 کوٹ رادھا کشن (ضلع قصور)
56(NNE) 1.6 ٹوپی (صوابی)
زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار بارش کی مقدار (mm) ہمارے موسمی اسٹیشن
6 ماڈل ٹاؤن، واہ
16 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
5 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار بارش کی مقدار(mm) پنجاب
12 اٹک
1 چکوال
107(NW) 20 چکلالہ راولپنڈی
12 کچہری راولپنڈی
21 شمس آباد راولپنڈی
83(NW) 39 اسلام آباد (شہر)
80(N) 14 اسلام آباد ائیرپورٹ
39 سید پور اسلام آباد
30 گولڑہ ،اسلام آباد
1 گجرات
1 جہلم
65(N) 2 منگلہ
26 مری
1 نارو وال
56(NW) 2 سیالکوٹ ایئرپورٹ
زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار بارش کی مقدار(mm) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان
5 برنلہ(برنالہ)
9 بندی عباس پور
TR چلاس
3 چھاتر کلاص۔(چاتھار کلاس)
3 دھولی(دولی)
1 گڑھی دوپٹہ
TR گلگت
10 کوٹلی
1 راولا کوٹ
2 ہنزہ
TR سکردو
زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار بارش کی مقدار(mm) خیبر پختون خواہ
2 دیر
5 لوئر دیر
14 کاکول
30 باجوڑ (کھار)
4 ما لم جبہ
17 مردان
44(NE) . باچا خان ایئرپورٹ
12 پشت(باجوڑ)
2 سیدو شریف
3 تخت خیبر

About amnausmani

Check Also

13 ستمبر 2024 : ملک میں ریکارڈ درست درجہ حرارت ۔ تربت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام، تفصیلات جانئیے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، خشک اور مرطوب رہا ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے