تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / طوفان کی رپورٹ:خیبر پختونخواہ میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے انتہائی طاقتور طوفان

طوفان کی رپورٹ:خیبر پختونخواہ میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے انتہائی طاقتور طوفان

طوفان کی رپورٹ: 10 جون 2023 کی شام کو خیبر پختونخواہ میں وزیرستان کے پہاڑوں سے گرد اور گرج چمک کے طوفان کی ایک مہلک قطار شروع ہوئی اور کم از کم 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ تیزی سے انتہائی طاقتور طوفان کی شکل اختیار کر گئی۔ بنّوں میں کے پی حکومت نے تصدیق کی کہ کم از کم 25 افراد ہلاک اور 176 سے زائد زخمی ہوئے، جس کے نتیجے میں ویدر بسٹرز پاکستان نے بڑے پیمانے پر سوپر سیل طوفانوں، موٹے حجم کے اولے پڑنے اور انتہائی شدید بارش کی انتباہ جاری کی۔ لکّی مروت اور بنّوں میں بڑے پیمانے پر نقصان کے بعد اس طاقتور طوفان نے پنجاب کے مغربی حصّوں کو متاثّر کیا، بشمول داؤد خیل (میانوالی) اور دریاۓ سندھ سے منسلک بھکّر اور لیّہ، جہاں ہوائیں اندازاً 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچی! وسطی پنجاب میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان رونما ہوۓ اور آدھی رات کے قریب بہاولپور کے راستے باہر نکلنے سے قبل جنوبی پنجاب کے وسیع حصّے کو متاثّر کیا۔ ذاتی موسمی سٹیشن اور محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف شہروں میں ریکارڈ کی گئی زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار (سمت) کی فہرست درج ذیل ہے:

مٹّھہ توانہ (جوہرآباد) 125 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مغرب)
بہاولنگر 111 کلومیٹر فی گھنٹہ (مشرق)
جوہرآباد 93 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)
بہاولپور 81 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق)

اسلام آباد: میانہ تھب زون 5: 80 کلومیٹر فی گھنٹہ (مشرق جنوب مشرق)، زراج ڈی ایچ اے فیز 2۔۔ 76 کلومیٹر فی گھنٹہ (مشرق)
لاہور: 78 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مغرب)
فیصل آباد ایئرپورٹ 74 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال)
فیصل آباد (واپڈا سٹی): 70 کلومیٹر فی گھنٹہ (مغرب)
ٹوبہ ٹیک سنگھ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق) راولپنڈی: بحریہ ٹاؤن فیز 2۔۔ 67 کلومیٹر فی گھنٹہ (مشرق جنوب مشرق)
کوٹلی (آزاد کشمیر) 65 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مغرب)

محکمہ موسمیات نے نہ تو کوئی انتباہ جاری کی، نہ تازہ ترین اپڈیٹ دی جبکہ این ڈی ایم اے بھی بے کار ثابت ہوا۔ قبل ازیں سہ پہر گوجرانوالہ میں بھی شدید گرد/گرج چمک کیساتھ شدید آندھی/ بارش کی اطلاع ملی جہاں سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہمارے رین گیج نے 40 ملی میٹر، کلاک ٹاور 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے اروپ موڑ پر نصب اپنی رصدگاہ سے 34 ملی میٹر بارش رپورٹ کی تاہم شہر اور کینٹ سے ہوا کی رفتار کی اطلاع دینے میں ناکام رہا۔ ادھر لاہور ائیرپورٹ پر مسلسل 3 سال سے ہوا کی رفتار کی جعلی رپورٹ جاری کی جا رہی ہے۔ تمام ذرائع اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ لاہور میں ہوا کی اصل رفتار 80 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں تھی۔ 111 کلومیٹر فی گھنٹہ کی جھوٹ پر مبنی رفتار اور اصل سے زیادہ بارش کی مقدار آر ایم سی لاہور کی سیاسی وجوہات کی بنا پر رپورٹ کر رہا ہے۔

اسی طرح آر ایم سی پشاور کے ذریعے جعلی ہوا کی رفتار کی اطلاع دی گئی: بنّوں سے 74 کلومیٹر فی گھنٹہ، جو کہ در حقیقت 130 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونا چاہیے، اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہوا کی رفتار صرف تکا تھا، ریکارڈ نہیں کی گئی! آر ایم سی لاہور کو مغربی پنجاب کی اپنی کوریج کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ میانوالی سے آنے والی تیز ہواؤں کی اطلاع نہیں دی گئی جو دوبارہ 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور یہی حال بھکّر (محکمہ موسمیات نے بالکل بھی رپورٹ نہیں کیا!) اور لیّہ کے ساتھ تھا جہاں ایک اور جھوٹ پر مبنی 74 کلومیٹر فی گھنٹہ آندھی کی رفتار بتائی گئی! اضلاع کے لحاظ سے نقصانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہوا کی یہ رفتار غلط ہے۔

جب شدید آندھی آنے والی ہو تو ہم گھر کے اندر رہیں! انتباہ کو نظر انداز ہرگز نہ کریں!

About w3badmin

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے