پیشگوئی میں بتایا گیا تھا کہ مطابق ملک میں داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ 90 سے 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی طوفانی ہواؤں کا باعث بننے کے ساتھ ملک میں شدید گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری ، بارش اور درجہ حرارت میں کمی کا باعث بنے گا۔
گزشتہ روز 10 مئی 2024 کو یہ سلسلہ کشمیر گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں بارش برسانے کے ساتھ ، صبح کے اوقات میں پنجاب کے بالائی اور بعد دوپہر جنوبی پنجاب میں اپنی پوری شدت کے ساتھ اثر انداز ہوا۔
خطہ پوٹھوہار میں سب سے زیادہ شدت کی طوفانی ہوائیں اسلام آباد میں زون 5 میں میانہ تھب کے مقام پر 127 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ ہوئیں، ڈی ایچ اے فیز 2 (زاراج) کے مقام پر 95 کلو میٹر فی گھنٹہ، راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 2 میں 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہوا کے جھکڑ ریکارڈ کئے گئے۔ جس کی وجہ سے کھڑکیوں کے شیشے ٹونے ، درخت گرنے کی اطلاعات ملیں۔
پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی طوفانی ہوائیں چلتی رہیں۔ میانوالی میں تقریباً 111 کلو میٹر فی گھنٹہ ، سرگودھا 96 کلو میٹر فی گھنٹہ ، مریدکے ، لاہور میں 90 کلو میٹر ، شور کوٹ 74 کلو میٹر اور سیالکوٹ میں چٹی شیخاں کے مقام پر 76 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کے جھکڑ ریکارڈ ہوئے۔
۔
پنجاب ،کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے مختلف مقامات پر کہیں ہلکی اور کہیں شدید ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی۔ اسلام آباد ، راولپنڈی کے مختلف مقامات پر اولے پڑے۔ اسلام آباد میں زون 4 کے مقام غوری ٹاؤن میں تفریباً 2 انچ قطر کے بڑے حجم والے اولے پڑے۔ جس سے نقصانات بھی رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ میر پور ، بھکر اور گردو نواح کے علاقوں سے بھی ژالہ باری کی اطلاعات ملیں۔
ملک میں کل مغربی ہواوں کی وجہ سے خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں معتدل سے موسلا دھار بارش ہوئی ۔ پیشگوئی کے عین مطابق بعض علاقوں میں رین ریٹ بہت زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ راولپنڈی میں بحریہ فیز 7،8 اور اسلام آباد میں ڈی ایچ اے فیز 2، میانہ تھب کے مقام پر فی گھنٹہ رین ریٹ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے سیلابی صورتحال درپیش ہوئی۔ میانہ تھب میں رین ریٹ تقریباً 500 ملی میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کی وجہ سے ان جگہوں پر معمولی لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات اور بعض گھروں کے تہہ خانوں میں پانی آنے کی بھی اطلاعات ملیں، بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے عوام کو آمدو رفت میں مشکلات بھی درپیش رہیں۔
پنجاب میں اکثر مقامات سے شدید گرج چمک کے طوفان بار بار رپورٹ ہوئے ۔ خیبر پختونخواہ میں بھی مختلف مقامات پر شدید گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ملیں۔
یاد رہے کہ ہمارے فیش بک پیج سے بار بار بر وقت انتباہ کرنے کے ساتھ ساتھ بروقت موسمی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جاتا رہا۔
کے پی کے میں سب سے زیادہ بارش دیر میں 21 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ کشمیر و گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ، وہاں کوٹلی کے مقام پر سب سے زیادہ 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ بلوچستان میں بھی ایک دو مقامات پر بارش رپورٹ ہوئی۔
۔ ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش دیر میں 21 ملی میٹر اور سرگودھا شہر میں 20.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ، ملک کے دیگر شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی تفصیل ذیل کی فہرست سے جانئیے؛
– | محکمہ موسمیات کے اسٹیشن.. |
بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
6 | بھکر |
1.8 | چکوال |
3 | ڈیرہ غازی خان،فورٹ منرو |
3 | ڈیرہ غازی خان شہر |
7 | فیصل آباد |
0.4 | گوجرنوالا |
1 | حافظ آباد |
15.8 | اسلام آباد شہر |
TR | اسلام آٓباد ائر پورٹ |
8 | اسلام آباد گولڑہ |
10 | اسلام آباد سید پور |
3.8 | جھنگ |
14.6 | جوہر آباد |
3 | قصور |
TR | کوٹ ادو |
1 | لاہور شہر |
2.2 | لاہور ائر پورٹ |
4 | لیہ |
8 | میانوالی ائر بیس |
5 | مری |
TR | ناروال |
19 | نور پور تھل |
14 | راولپنڈی چکلالہ |
11 | راولپنڈی کچہری |
5 | راولپنڈی شمس آباد |
4 | ساہیوال |
17.6 | سرگودھا ائر بیس |
20.2 | سرگودھا شہر |
1 | شور کوٹ ائر بیس |
TR | سیالکوٹ ائر پورٹ |
3.4 | سیالکوٹ کینٹ |
0.8 | ٹوبہ ٹیک سنگھ |
بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
4.5 | گڑھی دوپٹہ |
15 | کوٹلی |
3.5 | مظفر آباد ائر پورٹ |
3 | مظفر آٓباد شہر |
20 | راولا کوٹ |
بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
TR | باچا خان ائر پورٹ |
3 | بنوں |
TR | چیراٹ |
0.6 | چترال |
TR | ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ |
1 | ڈیرہ اسمعیل خان شہر |
21 | اپردیر |
4 | دروش |
7 | کاکول |
6 | کالام |
3.8 | میر کاخانی |
TR | پشاور ائر بیس |
TR | پشاور شہر |
TR | رسالپور |
بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
2 | بارکھان |
2 | قلات |
0.2 | خضدار |