تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ماہانہ پیشگوئی (جون 2022): 20 جون سے پری مون سون کا آغاز! ملک کے زیادہ تر حصّوں میں بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان بھر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے کم رہینگے۔

ماہانہ پیشگوئی (جون 2022): 20 جون سے پری مون سون کا آغاز! ملک کے زیادہ تر حصّوں میں بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان بھر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے کم رہینگے۔

ماہانہ پیشگوئی (جون 2022): ملک کے زیادہ تر حصّوں

میں بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان بھر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا

معمول سے کم رہینگے۔ 20 جون کے آس پاس شمالی

علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز متوقع۔

جدید موسمیاتی ماڈل ریپڈ ای سی ایم ڈبلیو ایف کی

مدد سے موسم کا حال نے یہ ماہانہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔

تفصیلات:

⦿ رواں ہفتے مغربی ہواؤں کے 4 سے 6 سلسلے متوقع

ہیں، جن میں سے 2 سے 4 سلسلے خیبر پختونخواہ،

سابقہ فاٹا، پنجاب، آزاد کشمیر اور شمالی سندھ اور

بلوچستان (ساحلی علاقوں کے علاوہ) میں بعض مقامات

پر طاقتور یا شدید گرج چمک کے طوفان رونما ہونے کا

سبب بن سکتے ہیں (تصویر 1 دیکھیں)۔

یاد رہے کہ شدید موسمی حالات رونما ہونے کے پیشِ نظر

انتباہ عائد اس وقت کی جاۓ گی جب آندھی کے دوران

ہواؤں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرنے

کا امکان ہو، جو کہ جون لحاظ سے کوئی غیر معمولی

بات نہیں۔

⦿ جون کے پہلے 10 دنوں میں ملک کے زیادہ تر علاقوں

میں موسم گرم سے انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ

بارش کے خاطر خواہ امکانات نہیں۔ درجہ حرارت معمول

سے 5 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کے باعث ہیٹ ویو

متاثّر کر سکتی ہے۔ جون کے دوسرے اور تیسرے ہفتے

میں دوبارہ سے درجہ حرارت معمول کے مطابق یا

معمول سے 3 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ 20 جون کے

بعد پری مون سون بارشیں مزید باقائدگی کیساتھ ہونے

کی توقع ہے، جس کے سبب درجہ حرارت میں کمی

متوقع ہے اور ابر آلودگی، بارش اور ہوائیں چلنے کے

باعث درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔

⦿ پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، بالائی سندھ

اور کشمیر میں بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔

سندھ کے جنوبی اور جنوب مشرقی حصّوں میں بارشیں

معمول کے مطابق ہونے کے 20 فیصد امکانات ہیں۔ (اپنے

شہر میں ممکنہ بارش کی مقدار تصاویر 1 اور 2 میں

دیکھیں)۔ بارشیں کہیں کہیں ہی ہونگی اور چھوٹے

چھوٹے علاقوں میں بھی بارش کی شدّت میں کافی

تغیّرات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

⦿ گرج چمک کے طاقتور یا شدید طوفان بننے کے نتیجے

میں متواتر روانی کیساتھ آسمانی بجلی گرنے، دن کی

گرمی کے بعد طاقتور مٹّی کے طوفان آنے، طویل دورانئے

کیلئے شدید ژالہ باری ہونے اور شدید بارش ہو سکتی ہے۔

درج بالا موسمی سرگرمیاں خطّہٰ پوٹھوہار بشمول

راولپنڈی اور اسلام آباد، اٹک، صوابی، ہزارہ، ایبٹ آباد اور

مانسہرہ، وادیِ پشاور اور جنوبی آزاد کشمیر میں رونما

ہو سکتی ہیں۔

⦿ خطّہٰ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب بشمول

گوجرانوالہ اور لاہور، وسطی پنجاب بشمول بھکّر،

سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد اور جھنگ کے

علاقوں میں 2 سے 4 طاقتور گرد اور گرج چمک کے

طوفان رواں ماہ متاثّر کر سکتے ہیں جبکہ بعض مقامات

پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ سندھ اور جنوبی پنجاب

میں کہیں کہیں 2 سے 3 طاقتور گرد کے طوفان اثر انداز

ہو سکتے ہیں بشمول ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپور کے

علاقوں میں۔ خیبر پختونخواہ کے انتہائی مغربی

علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی گرد کے

طوفان متاثّر کر سکتے ہیں۔

⦿ کم از کم ایک گرمی کی لہر متوقع ہے، جس سے مرد

ہے کم از کم 5 دنوں تک درجہ حرارت معمول سے 5

ڈگری یا زائد زیادہ رہنا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، خیبر

پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت

معمول سے 2 ڈگری تک زیادہ ہو سکتے ہیں (تصاویر 3

اور 4 دیکھیں)، جبکہ سندھ اور بلوچستان میں درجہ

حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری تک

ٹھنڈے رہنے کی توقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے

ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3

ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔

⦾ ہمارے فیس بک پیج کو لائک کر کے اسکا حصّہ بنیں

اور پورے ماہ کی پیشگوئی مہینے کے آغاز میں ہی

حاصل کریں! تازہ ترین موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے

کیلئے ہمارے ہمراہ رہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

14 ستمبر 2024:ملک کے بالائی علاقوں میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، 83 ملی میٹر بارش اور 67 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں کہاں ریکارڈ ہوئیں؟ تفصیل جانئیے

پیشگوئی کے عین مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے