طوفان پر رپورٹ (یکم مئی 2025): 1 مئی کی دوپہر کو مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر ہوا کا کم دباؤ شمال مشرقی خیبر پختونخواہ کے مقامات بشمول شانگلہ، کوہستان، مالاکنڈ اور مظفّرآباد سمیت ملحقہ آزاد کشمیر کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سبب بنا، جہاں مظفّرآباد ائیرپورٹ پر 59 ملی میٹر جبکہ شہر میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسم کا حال نے نواں شہر، ایبٹ آباد میں نصب اپنی رین گیج پر 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جبکہ کاکول سے محکمہ موسمیات نے 21 ملی میٹر بارش رپورٹ کی۔
پیشگوئی کے مطابق رفتہ رفتہ طوفانِ بادوباراں کا یہ سلسلہ جنوب کی سمت میں بڑھنا شروع ہوا۔ وادیِ پشاور میں علیحدہ سے بننے والے گرج چمک کے طوفان بھی جنوب کی سمت میں بڑھنے لگے۔ یہ طاقتور طوفان جنوب کی سمت میں بڑھتے ہوۓ مزید شدّت اختیار کرتے گئے، جس کی وجہ سے بالخصوص آندھی کی رفتار میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جبکہ چھوٹے اولے پڑنے کی اطلاعات بھی موصول ہونے لگیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی ہمارے موسمی سٹیشنوں پر ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ آندھی کی رفتار 119 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال مشرق کی سمت سے) رپورٹ ہوئی۔ خانپور ڈیم (خیبر پختونخواہ) میں نصب نجی موسمی سٹیشن پر زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ سب سے زیادہ آندھی کی رفتار میانوالہ گاؤں، پنڈی گھیب (ضلع اٹک) میں نصب ہمارے موسمی سٹیشن پر 133 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
ہمارے مقامی و علاقائی اسٹیشنز اور رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی بارش و ہوا کی رفتار ذیل میں موجود ٹیبل سے جانئیے۔
ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
75-NE | 11 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
15 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی | |
90-NNE | 12 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
75 | 8 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
77-WNW | 2 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
81-N | 5 | گلشن آباد، راولپنڈی |
15 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی | |
89-NNE | 12 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
93-NNE | 5 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
8 | سیکٹر F-8 (اسلام آباد) | |
6 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) | |
11 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) | |
103-N | – | مرید، چکوال |
50-ESE | – | پرتہ کلی , مہمند |
133-NNE | 5 | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک |
55-NW | 1 | سمبریال ، سیالکوٹ |
80-WNW | 13 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
42-SSW | 1 | سیتا روڈ، دادو |
75-NW | 22 | لاہور (کینٹ) |
8 | ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور) | |
12 | جوہر ٹاون (لاہور) نوا ہوٹل | |
1 | جوہر ٹاون (لاہور) | |
73-NNE | – | بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان |
130-N | – | خانپورڈیم |
61-WSW | – | جاتی (سجاول) |
بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
38 | ایبٹ آباد ، نواں شہر | |
10 | تلہ گنگ | |
10 | اصغر مال سکیم (راولپنڈی) | |
6 | سواں گارڈن ، اسلام آباد | |
9 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد | |
7 | سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد) | |
4 | سیکڑ I-14 (اسلام آباد) | |
36 | مرید کے، ضلع شیخوپورہ | |
10 | سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ |
بالائی پنجاب میں بڑے پیمانے پر گرد کے طوفان نے متاثّر کیا جو کہ جنوب جنوب مشرق کی سمت میں آگے بڑھے۔ چنانچہ سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، سیالکوٹ اور لاہور تک کے علاقے آندھی، گرد کے طوفان، گرج چمک اور بارش سے لطف اندوز ہوۓ۔ چٹّی شیخاں، سیالکوٹ میں نصب ہمارے موسمی سٹیشن پر شمال شمال مغرب کی سمت سے 83 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ سیالکوٹ ائیرپورٹ سے 78 کلومیٹر فی گھنٹہ شمال مغرب کی سمت سے رپورٹ کی گئی۔
زیادہ تر علاقوں میں 5 سے 10 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ پہاڑوں کے قریب بارش کی مقدار زیادہ رہی جیسا کہ مری جہاں 29 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ بارش نارووال میں 31 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ درجہ حرارت، جو کہ 35 سے 38 ڈگری کے درمیان تھے، آندھی اور بارش کے سبب 17 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ پر آ گرے، جس سے گزشتہ کئی دنوں سے جاری معمول سے کافی زیادہ درجہ حرارت کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کی رصد گاہوں پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔
— | — | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں |
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
2 | اٹک | |
3 | بہاولنگر | |
TR | بہاولپور ائرپورٹ | |
TR | بہاولپور شہر | |
48-NE | – | فیصل آباد |
16 | گوجرنوالا | |
11 | گجرات | |
20 | حافظ آباد | |
65-NE | 9 | اسلام آباد شہر |
119-NE | 5 | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
7 | اسلام آباد گولڑہ | |
8 | اسلام آباد سید پور | |
9 | جہلم | |
6 | جوہر آباد | |
8 | کامرہ ائر بیس | |
15 | قصور | |
15 | لاہور ہوائی اڈہ | |
59-NW | 12 | لاہور شہر |
6 | منڈی بہاؤالدین | |
11 | منگلا | |
16 | میانوالی | |
67-E | – | ملتان ائر پورٹ |
29 | مری | |
31 | ناروال | |
3 | نور پور تھل | |
2 | اوکاڑہ | |
1 | راجن پور | |
4 | راولپنڈی چکلالہ | |
9 | راولپنڈی کچہری | |
9 | راولپنڈی شمس آباد | |
TR | ساہیوال | |
2 | سرگودھا ائر بیس | |
6 | شیخوپورہ | |
19 | سیالکوٹ کینٹ | |
78-NW | 14 | سیالکوٹ ہوائی اڈہ |
63-NE | – | ٹوبہ ٹیک سنگھ |
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
21 | بندی عباس پور | |
21 | برنا لہ | |
15 | چھاتر کلاس | |
19 | دہولی | |
27 | گڑھی دوپٹہ | |
14 | کوٹلی | |
59 | مظفر آباد ہوائی اڈہ | |
40 | مظفر آباد شہر | |
15 | راولا کوٹ | |
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
TR | باچا خان ہوائی اڈہ | |
3 | بالاکوٹ | |
TR | دروش | |
21 | کاکول | |
TR | کالام | |
2 | لوئر دیر | |
7 | میر کھانی | |
2 | پتن | |
TR | پشاور ہوائی اڈہ | |
TR | سیدو شریف | |
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
TR | دالبندین | |
TR | نوکنڈی |
شدید موسمی حالات پیدا ہونے کی صورت میں ہماری جانب سے شائع کی جانے والی موسمی انتباہ کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیں اور جان و مال کے تحفّظ کیلئے ان پر عمل کریں۔