Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 17 مارچ 2026 : ہفتہ وار پیشگوئی: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، برفباری اور ژالہ باری کا امکان!

17 مارچ 2026 : ہفتہ وار پیشگوئی: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، برفباری اور ژالہ باری کا امکان!

 

⦿ کب ہونا ہے؟
16 مارچ شام 7 بجے سے 23 مارچ 2026 تک۔

⦿ کہاں ہو گا؟
پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے 80 فیصد سے زائد علاقوں،
آزاد کشمیر کے 90 فیصد علاقوں،
شمالی اور مشرقی بلوچستان کے 60 فیصد علاقوں اور مکران کی ساحلی پٹّی اور جنوب مشرقی بلوچستان کے 50 فیصد علاقوں
جبکہ کراچی سمیت سندھ کے مغربی اور جنوبی علاقوں کے 40 فیصد حصّے متاثّر ہو سکتے ہیں۔

⦿ کیا ہونا ہے؟
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات سے 23 مارچ کے درمیان 2 سے 3 مرتبہ بارش کے سلسلے اثر انداز ہو سکتے ہیں، جن کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے، وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش، بعض مقامات پر ژالہ باری اور ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

⦾ پنجاب اور خیبرپختونخواہ:
راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، منڈی بہاؤالدّین، خوشاب، بورے والا، سرگودھا، فیصل آباد، چنیوٹ، نورپور تھل، بنّوں، کوہاٹ، لکّی مروت، صوابی، مردان اور بھکّر کے 80 فیصد علاقوں میں بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ ان علاقوں میں مجموعی طور پر 25 سے 50 ملی میٹر بارش جبکہ بعض مقامات پر 75 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔
ڈی جی خان، جھنگ، ساہیوال، ڈی آئی خان، پشاور، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی 80 فیصد سے زائد علاقوں میں علاقوں میں بارش کا امکان ہے جہاں کُل 15 سے 25 ملی میٹر اور بعض علاقوں میں 45 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔
ساہیوال، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں بارش کے امکانات کم (30 فیصد یا اس سے کم) ہیں، جہاں مجموعی طور پر 10 سے 20 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔
شدید آندھی یا طوفان کے امکانات کم ہیں تاہم 17 سے 19 مارچ کے دوران بعض مقامات پر ژالہ باری اور 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس دوران آندھی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 85 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

⦾ آزاد کشمیر اور پہاڑی شمالی خیبرپختونخواہ:
ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آئندہ چند دنوں میں وقفے، وقفے سے معتدل سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔
18 اور 19 مارچ کو وادیِ سوات، ایبٹ آباد اور مظفّرآباد میں مزید بارش ہونے سے موسمِ سرما کے طرز پر درجہ حرارت لوٹنے کے امکانات ہیں۔
8000 فٹ سے بلند علاقوں میں اچّھی خاصی برفباری کا امکان ہے جبکہ دیر، کالام اور مالم جبّہ میں کہیں، کہیں برفباری یا گیلی برفاری (sleet) ممکن ہے۔
وادیِ نیلم میں شدید برفباری جبکہ میرپور اور راولاکوٹ میں اچّھی بارش متوقع ہے۔ میرپور اور کوٹلی میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کے کئی سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں، جہاں مجموعی طور پر 50 سے 80 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

⦾ بلوچستان:
شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں جبکہ آج اور کل موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
ژوب، ہرنائی، کوئٹہ، قلّات، سبّی اور بارکھان میں بارش جبکہ کہیں، کہیں شدید ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے مقامی کسانوں کی فصلوں کا نقصان کا اندیشہ ہے۔

دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 7 سے 12 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔

مشرقی بلوچستان (سبّی، بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور ملحقہ علاقوں) میں ژالہ باری کے امکانات زیادہ ہیں جبکہ کوئٹہ میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

⦾ سندھ:
بالائی، وسطی اور جنوبی سندھ میں کہیں، کہیں گرج چمک، بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جن میں سکّھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، نوشہرو فیروز، نوابشاہ، حیدرآباد، جامشورو سے کراچی، بدین اور ٹھٹّھہ تک کے علاقے شامل ہیں۔
17 سے 19 مارچ کے دوران جنوب مغربی سندھ بشمول کراچی میں بارش کے امکانات زیادہ ہیں۔


کچھ مقامات پر شدید گرج چمک اور 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ ژالہ باری اور تیز سے انتہائی تیز بارش بھی ہو سکتی ہے، جہاں ایک ہی سلسلے میں 40 ملی میٹر سے زائد بارش ہونے کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

میرپور خاص، بدین، ٹھٹّھہ، عمرکوٹ اور تھرپارکر بشمول مٹّھی میں بھی کہیں، کہیں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

اس سلسلے کے باعث سندھ میں فی الحال جاری معمول سے زیادہ درجہ حرارت میں 6 سے 9 ڈگری تک کی کمی متوقع ہے۔

About amnausmani

Check Also

12 مارچ 2026 : 39 ڈگری کے ساتھ مٹھی ملک کا گرم ترین مقام، دیگر شہروں کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے

جمعرات 12 مارچ 2026  کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ 20.5 37.3 کراچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے