پیش گوئی کے عین مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں بالائی خیبرپختونخوا سے ہوتا ہوا، گلگت بلتستان اور شمال مغربی پنجاب سے گزرتا ہوا کشمیر میں داخل ہوا اور ان مقامات پر شدید موسمی سرگرمی سرگرمیوں کا باعث بنا۔
اس سلسلے کی وجہ سے گزشتہ روز اسلام آباد/ راولپنڈی اور گلیات سمیت بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے طوفانون کے ساتھ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
مری اور گلیات سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں شدید اولے پڑے۔ ادھر خیبر پختونخوا میں چترال ، دروش سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی ژالہ باری ہوئی۔ بابو سر ٹاپ ، ناران ،کاغان اور بالاکوٹ میں شدید بارش اور بلند پہاڑی مقامات پر برف باری کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔
یہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کا باعث بنا۔
ہمارے فیس بک پیج سے بروقت موسمی صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہا۔
راولپنڈی بحریہ ٹاؤن فیز 2 میں موجود ہمارے موسمی اسٹیشن پر 66 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی کے ساتھ 2 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔
اٹک کے علاقے کھوڑ ، پنڈی گھیپ میں موجود ہماری رین گیج پر سب سے زیادہ 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز پر ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار اور ہوا کی رفتار ذیل میں موجود ٹیبل سے دیکھئیے
ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
53-NE | TR | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
66 | 2 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
55-NE | 4 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
46-NE | 2 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
51-NNE | 1 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
40-NNE | 3 | گلشن آباد، راولپنڈی |
55 | 6 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
53-ENE | 11 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
5 | سیکٹر F-8 (اسلام آباد) | |
42-NNW | 10 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
9 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) | |
37-ENE | – | مرید، چکوال |
53-W | – | ویسا (حضرو) اٹک |
41-ENE | – | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک |
52-NNE | 1.3 | خانپورڈیم |
بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
8 | ایبٹ آباد ، نواں شہر | |
5 | اصغر مال سکیم (راولپنڈی) | |
2 | سواں گارڈن ، اسلام آباد | |
13 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد | |
18 | کھوڑ، پنڈی گھیب، اٹک |
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ تیز ہوا اسلام آباد ایئرپورٹ پر 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ کی گئی۔
محکمے کی رصد گاہوں پر سب سے زیادہ بارش مری میں 29 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دیگر شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانیئے۔
— | محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں |
بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
12 | اسلام آباد شہر |
TR | اسلام آباد ہوائی اڈہ |
7 | اسلام آباد گولڑہ |
12 | اسلام آباد سید پور |
29 | مری |
6 | راولپنڈی چکلالہ |
2 | راولپنڈی کچہری |
5 | راولپنڈی شمس آباد |
بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
4 | استور |
TR | بگروٹ |
15 | بندی عباس پور |
10 | چھاتر کلاس |
1 | چلاس |
22 | دہولی |
8 | گڑھی دوپٹہ |
TR | گلگت |
4 | کوٹلی |
8 | مظفر آباد ہوائی اڈہ |
7 | مظفر آباد شہر |
2 | پنجیرہ |
8 | راولا کوٹ |
1 | سکردو |
2 | ٹندا |
بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
7 | بالاکوٹ |
3 | اپردیر |
7 | دروش |
11 | کاکول |
6 | کالام |
12 | میر کھانی |
9 | پتن |
TR | پشاور ہوائی اڈہ |
TR | پشاور شہر |
بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
TR | خضدار |