ہفتہ وار موسمی پیشگوئی: گرمی کے بعد گرد کے طوفان, گرج چمک کے طوفان اور بجلی گرنے کا امکان۔ مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ کچھ بارش متوقع ہے۔
⦿ مقام: بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال اور مشرقی بلوچستان۔
⦿ مدت: 7 اپریل سے 14 اپریل 2025 تک
⦿ خلاصہ: شدید گرم موسم کے بعد مغربی ہواؤں کے دو سلسلے ملک کو متاثر گریں گے۔ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے اغاز سے پہلے جزوی سے مکمل طور پر ابرآلود آسمان، 7 اور 8 اپریل کو دوپہر اور شام کے اوقات میں خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں جیسے ہزارہ اور مالاکنڈ میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے طوفان متوقع ہیں۔ تاہم، 8 تاریخ کی شام کو ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ (WD) داخل ہوگا ، جس سے گرد/گرج چمک کے طوفان ، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان پیدا ہوگا۔ زیادہ بارش کا امکان نہیں ہے۔ دو مسلسل مغربی سلسلوں کی وجہ سے 8 اور پھر 10 تاریخ کو دوپہر/شام میں گرج چمک کے طوفانوں کے ساتھ اندھی اور چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات:
⦿ پنجاب میں: زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوسکتا ہے، مگر متوقع مغربی سلسلے کی بدولت علاقے کے لحاظ سے اس میں 2 سے 7 ڈگری کمی ہونے کی توقع ہے۔ 8 سے 11 اپریل کے دوران پوٹھوہار کے علاقے، راولپنڈی/ اسلام آباد، چکوال، اٹک، میانوالی اور جہلم میں سب سے زیادہ موسمی سرگرمی کا امکان ہے۔ زیادہ تر بارش ان علاقوں میں زیادہ ہوگی جو پہاڑوں کے قریب ہیں۔ 9 اپریل کو بالائی پنجاب کے دیگر علاقوں میں (سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد اور قریبی علاقوں) گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور بہاولپور کے علاقوں میں بارش کا کم امکان ہے۔ تاہم یہاں گردوغبار کے طوفان متوقع ہیں۔ پنجاب میں گرد کے طوفان کے دوران ہوائیں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں۔
⦿ شمالی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں: 7 اپریل کو پورے علاقے کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان کا امکان ہے۔ شمال مغربی حصوں میں زیادہ تر ابرآلود موسمی صورتحال کا امکان ہے ۔ پھر 8 اپریل کو خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور شمالی پہاڑوں میں گردو غبار/گرج چمک، بارش/اولے اور تیز ہوائیں (60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ) چلنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 4 سے 8 ڈگری کمی ہو گی۔ مظفرآباد اور ایبٹ آباد میں 2 سے 3 مرتبہ گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے موسم خوشگوار ہوگا۔ وادیِ پشاور، مردان، اور کوہاٹ کے علاقوں میں گرد و غبار کے طوفان ایک سے زائد مرتبہ آسکتے ہیں۔ مغربی سلسلہ کے گزرنے کے بعد پشاور میں 15 اپریل تک پہلا 40 ڈگری سینٹی کا درجہ حرارت ممکن ہے۔
⦿ بلوچستان میں: گزشتہ روز کوئٹہ میں تقریباً 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلیں ، آئندہ چند دنوں میں مزید تیز ہوائیں متوقع ہیں۔ جزوی سے زیادہ تر ابرآلود موسم کے ساتھ بدھ کی شام/رات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جس میں ژوب، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ کے علاقے شامل ہیں۔ 10 اپریل کو دھوپ اور تیز ہوائیں شمال مغرب سے 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جو 11 اپریل تک جاری رہ سکتی ہیں۔ ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں وسط اپریل تک درجہ حرارت 32 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ جنوب مشرقی بلوچستان، بشمول خضدار، آواران اور لسبیلہ میں بھی گرد/گرج چمک کے طوفان کا امکان ہے۔ اس ہفتے زیادہ تر حصوں میں ہوائیں دوپہر میں 40 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک چل سکتی ہیں۔
تربت میں اس ہفتے درجہ حرارت 40 ڈگری سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، صوبے میں تیز ہوائیں گی خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں گے۔ شمالی اور مغربی حصوں میں اس ہفتے اوسط درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔ مکران کے ساحل پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے مطابق ہوگا، بشمول گوادر، جہاں ہوائیں جنوب مغرب سے 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔
⦿ سندھ میں اپریل کا اغاز انتہائی گرم ہوا ہے۔ نوابشاہ میں کل 46 ڈگری اور سکھر میں 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا (جو ریکارڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے قریب ہے لیکن اس وقت کے دوران غیر معمولی نہیں ہے)۔ ایک اور گرم دن کے بعد اس ہفتے کے آغاز میں جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے۔ تاہم، درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے کیونکہ مغربیہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو متاثر کرے گا۔ سندھ میں گرج چمک یا بارش کا امکان نہیں ہے۔ سندھ کے وسطی اور مغربی حصوں بشمول دادو ، مورو اور نوابشاہ میں مغربی سلسلے کے گزرنے کے بعد وسط اپریل تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ حیدرآباد اور میرپور خاص کے علاقوں میں بھی درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ جنوب مغربی ہوائیں 45 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور ذرا سی نمی محسوس ہوگی۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری بڑھ کر 34 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا جبکہ جنوب مغربی سمندری ہوائیں گرمی کے احساس کو تقریباً 39 ڈگری تک پہنچا دیں گی۔ ہفتے کے دوران زیادہ تر صاف سے جزوی طور پر ابر آلود آسمان رہنے کا امکان ہے۔