موسمی پیشگوئی /انتباه ! برائے آندھی، طوفان / پہاڑی علاقوں کے لیے / گرج چمک کے ساتھ بارش !
کیاہو گا: مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ گرد و غبار اور آندھی کی توقع ہے، جس میں ہواؤں کےجھکڑ 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ ان علاقوں میں بجلی گرنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔
کب ہو گا: 25 مارچ دوپہر 12 بجے سے 27 مارچ رات 9 بجے تک
کہاں ہو گا: خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے، پنجاب کے بالائی اور وسطی حصے، آزادکشمیر کے کچھ علاقے، اور بلوچستان کے انتہائی شمالی اور مشرقی علاقے۔
تفصیلات:
منگل کی دوپہر یا شام کو، ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ (WD) افغانستان سے داخل ہوگا۔ جس سے پہلے اور پھرگرج چمک کے دوران کہیں کہیں تیز خشک ہوائیں چلیں گی۔اس گرج چمک کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے اور آندھی آنے کا امکان بھی موجود ہے ، اس دوران ہواؤں کے جھکڑ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتے ہیں۔ کہیں کہیں ژالہ باری اور مختصر دورانیے کی شدید بارش کے امکانات بھی ہیں۔
پشاور ویلی اور پوٹھوہار خطے میں شدید بارش کی توقع نہیں ہے۔ تاہم، ہزارہ اور مالاکنڈ، شانگلا، کوہستان، بٹگرام اور بالاکوٹ سمیت مشرقی علاقوں میں شدید بارش کے امکانات زیادہ ہیں۔ باقی خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں صرف چند مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش ہونے کی توقع ہے۔
راولپنڈی / اسلام آباد میٹرو علاقہ: گرج چمک سے پہلے 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ جمعرات کو شدید گرج چمک کے ساتھ ہوائی جھکڑ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ (مغرب / شمال مغرب) تک ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ بہت شدید بارش کی توقع نہیں ہے، لیکن ژالہ باری اور گرج چمک کے کئی ادوار ہونے کے امکانات ہیں ۔
مری اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں: ایک تیز رفتار ہؤا کی وارننگ جاری کی جا رہی ہے ، کیونکہ بدھ اور جمعرات کو جنوب / جنوب مشرقی ہوائی طوفان کے امکانات ہیں! جس میں شدید آندھی کے دوران ہواؤں کےجھکڑ کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے! احتیاط کی سفارش کی جاتی ہے!
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دیگر حصوں میں: گرج چمک کے ساتھ گرد و غبار کے ساتھ تیز ہوا / آندھی کے امکانات ہیں، بشمول پشاور، سرگودھا، ڈی آئی خان، لاہور، گوجرانوالہ، اور فیصل آباد کے علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ ہواؤں کے جھکڑ 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتے ہیں۔ طوفان ملک کے شمال مغربی حصوں میں زیادہ شدید ہوں گے اور مشرق کی طرف جاتے ہوئے ان کی شدت کم ہو جائے گی۔
گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں منگل کی رات سے جمعہ کی دوپہر تک 8,000 فٹ سے بلند پہاڑی مقامات پر برفباری کے امکانات ہیں۔ کم بلندی والی وادیوں میں معتدل بارش ہو سکتی ہے۔ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں بشمول کوہستان اور گلگت بلتستان کے وسطی اور مشرقی حصوں بشمول استور میں زیادہ برفباری کے امکانات ہیں۔
بلوچستان میں، 26 اور 27 مارچ کو تیز ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں ، جس میں کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے دوران ہوا کے جھکڑ 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں ۔ زیادہ بارش کی توقع نہیں ہے، لیکن درجہ حرارت میں دن کے وقت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی آئے گی۔ 27 اور 28 مارچ کو راتیں ٹھنڈی ہوں گی، اس کے بعد درجہ حرارت دوبارہ بڑھنا شروع ہو جائے گا۔
سندھ : 24 مارچ کو بالائی سندھ میں بہت گرم دن کی توقع ہے، جس میں سکھر، دادو اور نوابشہ کے علاقوں میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ بارش کے امکانات نہیں ہیں، لیکن جنوب مغربی ہوائیں جن کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہیں کے چلنے کے امکانات موجود ہیں اورہوا میں نمی میں اضافہ ممکن ہے ۔ سندھ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں 7 سے9 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی آنے کا امکان ہے۔ حیدرآباد اور کراچی میں، درجہ حرارت 4 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جائے گا، جبکہ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں، اس دوران موسم جزوی طور پر یا قدرے زیادہ ابرآلود رہے گا۔
نوٹ: تیز ہواؤں کے انتباہ کا مطلب ہے کہ کچھ مقامات پر آندھی کے دوران ہواؤں کے جھکڑوں کی رفتار90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہو سکتی ہے ، لہذا احتیاط کی سفارش کی جاتی ہے۔