ہفتہ وار پیش گوئی: بالائی پاکستان میں پیر کی سہ پہر/شام اور منگل کی شام کے درمیان گرج چمک، بارش اور ژالہ باری کے ساتھ طوفان کی توقع ۔
⦿ کیا: 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ ہواؤں کے ساتھ آندھی کے 1 یا 2 ادوار ممکن ہیں، شدید/بہت شدید طوفان کے دوران زیادہ سے زیادہ طوفانی ہواؤں کی رفتار100 کلومیٹر فی گھنٹہ ۔ مختصر سردی پیدا کرتی ہیں، موسلادھار اور شدید بارش ، کئی مقامات پر ژالہ باری، شدید گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ کچھ مقامات پر ژالہ باری کا امکان!
⦿ کب: 28 اکتوبر 12 بجے دوپہر سے 30 اکتوبر 11 بجے رات 2024۔ طوفان کا سب سے زیادہ امکان منگل کی شام اور بدھ کی صبح کے درمیان ہے۔
⦿ علاقے: بالائی کے پی کے، شمالی پنجاب (پوٹھوہار علاقہ)، آزاد کشمیر۔
خلاصہ: جیٹ اسٹریم سپورٹ کے ساتھ تیزی سے چلنے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ آنے والے ہفتے کے اوائل میں ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، جس کے نتیجے میں انتہائی شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہوائیں/ شدید آندھی، موسلادھار بارشیں اور پیر اور بدھ کے درمیان درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔
تفصیلات:
نقشہ 1 میں ICON ماڈل کے مطابق مختلف مقامات پر ہونے والی بارش کا پتا چلتا ہے ، جبکہ نقشہ 2 میں ECM ماڈل کے ذریعے ان علاقوں میں ہونے والی متوقع کل بارش کا پتا چلتا ہے۔
⦾ خیبرپختونخواہ میں:
مردان، بنوں، پشاور، کوہاٹ، ہزارہ (ایبٹ آباد) اور مالاکنڈ کے علاقوں میں بارش کے ساتھ مختلف مقامات پر / کہیں کہیں آندھی /گرج چمک کے ایک سے دو ادوار متوقع ہیں۔ اس دوران 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، جبکہ زیادہ سے زیادہ طوفانی ہواؤں کی رفتار80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ ان علاقوں میں کْل بارش کی مقدار (اولوں کے ساتھ) 10 سے 20 ملی میٹر متوقع ہے اور مختلف مقامات پر کہیں کہیں یہ کل مقدار 40 ملی میٹر تک ممکن ہے۔ آسمانی بجلی کے شدیدگرجنے و کڑکنے کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔ تیز گرج چمک اور بارش کے دوران ژالہ باری کا امکان!
ایبٹ آباد میں تقریباً 25 ملی میٹر بارش ہو نے کی توقع۔ ڈی آئی خان میں گرج چمک اور بارش/ژالہ باری کا 30 فیصدامکان ہے۔ اس سلسلے کی وجہ سے ان علاقوں کے درجہ حرارت میں 3 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کی کمی ہونے کی توقع ہے۔
⦾ گلگت بلتستان میں:
زیادہ تر موسم ابر آلود رہے گا ۔ 8,500 فٹ سے زیادہ بلند چوٹیوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ان چوٹیوں پر برفباری کے ساتھ درمیانی سے موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ خاص طور پر خطے کے جنوب میں بلند / اونچائی والے علاقوں میں زیادہ توقع ہے۔ اس ہفتے کے دوران ان علاقوں میں اچھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
⦾ پنجاب اور کشمیر میں:
اٹک، راولپنڈی/ اسلام آباد، جہلم، میرپور، کوٹلی، مظفرآباد میں گرج چمک کے ساتھ 20 سے 40 ملی میٹر کی بارش اور بعض مقامات پر کل 60 ملی میٹر تک کی بارش کے دو ادوار ممکن ہیں۔ پوٹھوہار کے علاقے میں اس دوران 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں! خطہ پوٹھوہار میں اس سلسلے کے ہونے کا 80 فیصد امکان ہے۔ چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد کے علاقوں میں اس سلسلے سے گرج چمک اور بارش کا 30 فیصد امکان ہے۔ پنجاب (میانوالی، بھکر اور خوشاب کے علاقوں) اور کے پی کے کے مشرقی اضلاع (ہزارہ) میں بارش اور ژالہ باری کے ساتھ گرد و غبار کے طوفان کا بھی امکان ہے، جس میں اوسط بارش 15 ملی میٹر سے 20 ملی میٹر کے درمیان ہونے کی توقع ہے اور کہیں کہیں کل 30 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی اور زیادہ سے زیادہ 80 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس سلسلے سے درجہ حرارت میں 6 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہو گی ۔
شمال مشرقی پنجاب میں اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان کم ہے تاہم گجرات اور منڈی بہاؤالدین ریجن میں گرج چمک کے ساتھ ، اس طوفان کا امکان 30 فیصد اور گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں 10 سے 20 فیصد کے درمیان ہے۔ اس سلسلے کے گزرنے کے بعد فضائی آلودگی میں کمی ہو گی اور ہوا کا معیار بہتر ہو جائے گا کیونکہ 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا ؤں کے چلنے کی توقع ہے۔
جنوبی پنجاب: زیادہ تر دھوپ چھائی رہے گی اور گرم موسم جاری رہنے کا امکان ہے تاہم بدھ سے ان مغربی ہواؤں کے گزرنے کے بعد درجہ حرارت میں 2 سے 4 سینٹی گریڈ کی کمی متوقع ہے۔
⦾ بلوچستان میں: زیادہ تر دھوپ اور گرم موسم جاری رہنے کی توقع ہے۔ تاہم، بدھ سے، ژوب، ڈیرہ بگٹی، سبی، بارکھان، کوہلو، ہرنائی اور لورالائی کے علاقوں سمیت صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں اس مغربی ہواؤں کے سلسلے کے گزرنے کے بعد 2 سے 4 سینٹی گریڈ کی کمی متوقع ہے۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بہت کم امکان ہے۔ تربت میں گرم موسم جاری رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 39 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
⦾ سندھ: موسم زیادہ تر دھوپ کے ساتھ موسم خشک رہے گا۔ ہفتے کے پہلے نصف کے دوران زیادہ تر میدانی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان موسم کافی گرم رہے گا اور پھر دوسرے نصف حصے میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کی کمی متوقع ہے۔ کراچی میں 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ گرم درجہ حرارت 35 سے 38 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔