کل شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے والے بارش کے سلسلے کی وجہ سے پنجاب کے بالائی اور چند وسطی علاقوں کے ساتھ ساتھ خطہ پوٹھوہار ،کشمیر اور مشرقی خیبر پختونخواہ میں شدید گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز پر سب سے زیادہ بارش اسلام آباد زون 4 میں غوری ٹاؤن فیز 4 پر شدید گرج چمک کے ساتھ 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ جہاں بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
۔
اس طرح راولپنڈی میں بحریہ فیز 2 میں نصب ہمارے ایک موسمی اسٹیشن پر 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جہاں 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کے جھکڑ بھی ریکارڈ ہوئے۔
بحریہ فیز 8 میں (ESE) سے چلنے والی انتہائی شدید آندھی کے باعث املاک کو بڑے پیماے پر نقصان پہنچا۔ فیز 8 میں نصب موسمی اسٹیشن پرکم سے کم 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوا کا جھکڑ ریکارڈ کیا گیا۔
راولپنڈی میں بعض مقامات پر انتہائی موسلادھار بارش ہوئی۔ ویسٹرج میں نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر 160 ملی میٹر فی گھنٹہ کے رین ریٹ کے ساتھ 40 ملی میٹر کی موسلا دھار بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ 37 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلی۔
اسی طرح سیالکوٹ میں چٹی شیخان میں نصب ہمارے موسمی اسٹیشن پر 100 ملی میٹر فی گھنٹہ رین ریٹ کے ساتھ 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا چلی۔
ہمارے مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈ بارش اور ہوا کی رفتار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔
ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | ||
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) | بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
37 | 40 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
– | 42 | اصغر مال سکیم (راولپنڈی) |
65 | 80 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
39 | 44 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
46 | 46 | چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی |
160 | 33 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
44 | 22 | گلشن آباد، راولپنڈی |
– | 26 | راوات، راولپنڈی |
81 | 27 | بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
94 | 8 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
48 | 6 | ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5) |
– | 18 | سیکٹر F-8 (اسلام آباد) |
51 | 24 | سیکٹر F-10/2(اسلام آباد) |
– | 33 | سیکٹر I-10/1(اسلام آباد) |
45 | 11 | مرید، چکوال |
62 | 0.5 | ویسا (حضرو) اٹک |
– | 44 | سمبریال،سیالکوٹ |
40 | 31 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
– | 8 | پسرور |
– | 1 | ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور) |
– | 10 | ویلنشیا سوسائیٹی (لاہور) |
– | 3 | جوہر ٹاون (لاہور)نوا ہوٹل |
– | 1 | جوہر ٹاون (لاہور) |
– | 3.3 | ڈنڈو ئی, مردان |
بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز | |
– | 35 | ایبٹ آباد ، نواں شہر |
– | 81 | غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد |
– | 30 | سیکڑ I-14(اسلام آباد) |
– | 2 | کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ |
– | 5 | سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ |
محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش منگلا میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات ملک میں کہیں سے بھی ہوا کی رفتار کو رپورٹ نہیں کرتا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔
بارش کی مقدار (mm) | پنجاب |
1 | اٹک |
TR | بھکر |
11 | چکوال |
13.2 | گوجرنوالا |
35 | گجرات |
22 | اسلام آباد شہر |
13.5 | اسلام آٓباد ائر پورٹ |
28 | اسلام آباد گولڑہ |
19 | اسلام آباد سید پور |
21.5 | جہلم |
TR | کامرہ ائر بیس |
4 | قصور |
9 | لاہور شہر |
3 | لاہور ائر پورٹ |
TR | لیہ |
TR | منڈی بہاوالدین |
44.2 | منگلا |
1 | مری |
31.7 | ناروال |
44 | راولپنڈی چکلالہ |
16 | راولپنڈی کچہری |
39 | راولپنڈی شمس آباد |
43 | سیالکوٹ ائر پورٹ |
18 | سیالکوٹ کینٹ |
بارش کی مقدار (mm) | آزادکشمیروگلگت بلتستان |
8 | گڑھی دوپٹہ |
6 | کوٹلی |
4.5 | مظفر آباد ائر پورٹ |
6 | مظفر آٓباد شہر |
1 | راولا کوٹ |
بارش کی مقدار (mm) | خیبر پختونخواہ |
34 | لوئر دیر |
0.5 | رسالپور |
5.2 | تخت بھائی |
بارش کی مقدار (mm) | بلوچستان |
11 | بارکھان |