تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / سپیل رپورٹ: اپریل کے مہینے میں طوفانوں سے جانی و مالی نقصانات، بجلی گرنے کے واقعات ،سیلاب،دھند اور برفباری۔ تفصیلات جانئیے اس رپورٹ میں

سپیل رپورٹ: اپریل کے مہینے میں طوفانوں سے جانی و مالی نقصانات، بجلی گرنے کے واقعات ،سیلاب،دھند اور برفباری۔ تفصیلات جانئیے اس رپورٹ میں

پیشگوئی کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں کو حالیہ مغربی سلسلے نے بری طرح متاثر کیا۔ 13 سے 16 اپریل تک چلنے والے بارش کے سلسلے نے ملک میں جانی و مالی نقصانات کے ساتھ کئی نئے ریکارڈ بھی بنائے۔

خیبر پختونخواہ میں ، بارشوں اور بجلی گرنے کے واقعات میں سب سے زیادہ نقصانات ہوئے۔ خیبر پختونخواہ میں سیلابی ریلوں اور بارشوں کی وجہ سے 50 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، شدید بارشوں کے باعث ڈیم میں بھی شگاف پڑ گئے ،جسے محکمہ آبپاشی نے بر وقت بھر دیا، کئی جانور  بارش کے ریلوں کی نظر ہو گئے۔

چترال،کالام، پشاور اور دیگر شمالی علاقہ جات میں کئی سڑکیں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند رہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے، کئی افراد زخمی ہوئے۔

دریائے کابل، دریائے سوات اور دریائے پنجگورہ میں سیلابی صورتحال رہی ۔بارشوں و ژالہ باری کے باعث پیاز،ٹماٹر، ہری مرچ اور گندم کے علاوہ دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 تا 16 اپریل کے دوران خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ بارش اپر دیر میں 283 ملی میٹر اور مالم جبہ میں 249 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں بجلی گرنے کے واقعات میں انداز 50 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

کشمیر و گلگت بلتستان میں بھی بارش و برفباری کا سلسلہ 5 روز جاری رہا۔۔ سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں 82 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان میں بھی بارشوں نے تباہی مچا دی،سیلابی ریلوں کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں، بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے املاک کو نقصان پہنچا۔ سب سے زیادہ بارش پسنی میں 90 ملی میٹر اور کوئٹہ میں شاہ ماندہ کے مقام پر 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

وسطی اور بالائی سندھ میں اگرچہ بارش کم ہوئی مگر شہر قائد میں اپریل کے مہینے میں بارش کا نیا ریکارڈ بن گیا۔سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ چند علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔سندھ میں سب سے زیادہ بارش کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 2 میں 48 ملی میٹر ریکارد ہوئی،جو خود ایک نیا ریکارڈ ہے۔

پنجاب میں بارش کا یہ سلسلہ اگرچہ شدید نہ تھا مگر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے طوفانوں نے خیبر پختونخواہ سے ساتھ خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں نقصانات کئے، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی ڈویژن، میں بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں جانوروں اور انسانی جانوں سمیت ٹرانسفارمر ،درخت، ٹرک، گھر،مسجد ،ٹول پلازہ کو نقصان پہنچا۔

13 تا 16 اپریل کو سب سے زیادہ بارش مری میں 78 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مستونگ،پسنی، بلستان ،راولا کوٹ ، کوئٹہ ، تھیا گلی اور پتوکی سے شدید ژالہ باری رپورٹ کی گئی، ہم نےتمام معلومات کو اپنے فیس بک صفحے سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا۔

اس مغربی سلسلے نے ملک میں کئی نئے ریکارڈ بھی بنائے، ملک میں اپریل کے کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کئے گئے۔بالائی علاقوں میں سرد درجہ حرارت لوٹ آئے۔ اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت خطہ پوٹھوہار میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔

کالام،چترال اور دروش میں اپریل میں برفباری ہونا خود ایک نیا ریکارڈ ہے۔

برف باری(انچ) شہر/ علاقہ
4 کالام
7.6 چترال
6 دروش

محکمہ موسمیات کے مطابق13 تا 16 اپریل2024 کو ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
28.2 اٹک
3 بہاولنگر
3.2 بہاولپور ائرپورٹ
6.1 بہاولپور شہر
14 بھکر
6.4 چکوال
5 ڈیرہ غازی خان شہر
9 فیصل آباد
18 گوجرنوالا
2 گجرات
13 حافظ آباد
25.6 اسلام آباد شہر
11.7 اسلام آٓباد ائر پورٹ
11 اسلام آباد گولڑہ
24 اسلام آباد سید پور
22 جھنگ
20.6 جہلم
9 جوہر آباد
27.3 کامرہ ائر بیس
14 خانیوال
1.2 خانپور
9 کوٹ ادو
1.2 لاہور شہر
6.2 لاہور ائر پورٹ
6.2 لیہ
33 منڈی بہاوالدین
23.1 منگلا
24 میانوالی ائر بیس
17 ملتان ائر پورٹ
17 ملتان شیر
78 مری
12.4 ناروال
5 نور پور تھل
5 اوکاڑہ
0.01 رحیم یار خان
13 راولپنڈی چکلالہ
17 راولپنڈی شمس آباد
5 ساہیوال
19 سرگودھا ائر بیس
33.3 سرگودھا شہر
11 شور کوٹ ائر بیس
16 شیخوپورہ
20 سیالکوٹ ائر پورٹ
58.1 سیالکوٹ کینٹ
11 ٹوبہ ٹیک سنگھ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
48.4 استور
17 بگروٹ
5.4 بونجی
10.6 چلاس
82.5 گڑھی دوپٹہ
11 گلگت
7 گوپس
40 کوٹلی
62.4 مظفر آباد ائر پورٹ
65 مظفر آٓباد شہر
69.2 راولا کوٹ
19 سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
108.2 باچا خان ائر پورٹ
82 بالاکوٹ
34 بنوں
50 چیراٹ
207.3 چترال
25 ڈیرہ اسمعیل خان،ائر پورٹ
31 ڈیرہ اسمعیل خان شہر
283.1 اپردیر
181 دروش
91 کاکول
211 کالام
55 کوہاٹ ائر بیس
184 لوئر دیر
249 مالم جبہ
158 میر کاخانی
63 پاراچنار
107 پٹن
113 پشاور ائر بیس
106 پشاور شہر
76 رسالپور
226 سیدو شریف
70 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
1 بدین
4 حیدر آبد ائر پورٹ
5 حیدر آٓباد شہر
0.2 جیکب آباد
15.1 کراچی ائر پورٹ
7 خیر پور
4 لاڑکانہ
6 میر پور خاص
1 مٹھی
2 نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
1 پڈعیدن
2 رویڑی
2 سکرنڈ
5 سکھر
3 ٹنڈوجام
7 ٹھٹھہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
22 بارکھان
47 دالبندین
5 گوادر
8 جیوانی
16 قلات
7.2 خضدار
21 لسبیلہ
2 نوکنڈی
7 اوڑماڑا
34 پنجگور
90 پسنی
44 کوئٹہ سمنگلی
70 کوئٹہ شاہ ماندہ
29 سبی
18.1 تربت
59 ژوب

 

About amnausmani

Check Also

21 نومبر 2024: ملک کا کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 6- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر کے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے