تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / طوفان پر رپورٹ: گزشتہ شام آنے والی آندھی پر تفصیلی رپورٹ

طوفان پر رپورٹ: گزشتہ شام آنے والی آندھی پر تفصیلی رپورٹ

مغربی ہواؤں کا ایک غیر متوقع سلسلہ گزشتہ شام

پاکستان میں داخل ہوا جس کا ٹکراو خلیجِ بنگال سے

پہنچنے والی پری مون سون کی نمی والی ہواؤں سے ہوا۔

اسکے سبب وادیِ پشاور سے صوابی اور اٹک تک طاقتور

گرد کے طوفان برپا ہوۓ جن میں ہواؤں کی رفتار 70

سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔ تاہم

جڑواں شہروں کے قریب پہنچتے ہی مشرق کی سمت

میں بڑھتا ہوا یہ سلسلہ گرج چمک کے طوفانوں کی ایک

منظّم قطار کی صورت اختیار کر چکا تھا۔

جڑواں شہروں میں چنانچہ گرد کے طاقتور طوفان نے

متاثّر کیا جس میں زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار

بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی میں نصب ہمارے موسمی

سٹیشن پر 115 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ آسمانی

بجلی مختلف مقامات پر 200 سے زائد مرتبہ گری جبکہ

ایک گھنٹے تک 80 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی

ہوائیں چلتی رہیں۔

اسلام آباد میں سب سے زیادہ بارش زون 1 میں جی

8/2 میں ریکارڈ کی گئی جہاں محض 15 منٹ میں 40

ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ زیادہ سے زیادہ بارش کی

شدّت 250 ملی میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ریکارڈ کی

گئی۔

 

مختلف شہروں میں محکمہ موسمیات کے مطابق ریکارڈ

کی گئی ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار اور سمت:

چکلالہ ائیربیس، پنڈی 93 کلومیٹر فی گھنٹہ (شمال

مغرب)، نیو اسلام آباد ائیرپورٹ 91 کلومیٹر فی گھنٹہ

(شمال مغرب) اور پشاور ائیرپورٹ 83 کلومیٹر فی

گھنٹہ (شمال مشرق)

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے