⦿ اطلاق؟
7 جنوری رات 8 بجے سے 8 جنوری صبح 5 بجے تک۔
⦿ کہاں ہونا ہے؟
بالائی پنجاب، ہزارہ، مالاکنڈ، خیبر پختونخواہ اور آ زاد کشمیر
⦿ احتیاط کرنا کیوں ضروری ہے؟
1) زمین میں مستقل بارش کے باعث اب مزید پانی
جذب کرنے کی گنجائش نہیں۔ لہٰذا 60 سے 80 کلومیٹر
فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی متوقع ہواؤں کی وجہ سے
درخت اکھڑ سکتے ہیں۔ تیز ہواؤں کیساتھ شدید برفباری کا
بھی اندیشہ ہے۔ تاہم طاقتور ہواؤں کی آمد کیساتھ ہی
برفباری کی سطح بڑھ کر 6000 سے 7000 فٹ تک پہنچ
سکتی ہے۔
2) میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش
متوقع ہے، جس کے سبب درخت اکھڑنے اور گھروں،
دیواروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
⦾ مری، گلیات اور آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر 6000
فٹ سے بلند مقامات کیلئے:
50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ انتہائی شدید
برفباری متوقع ہے جبکہ بعض اوقات 90 کلومیٹر فی
گھنٹہ تک کی ہوائیں بھی چل سکتی ہے۔ برف کے
وزن کے باعث درختوں کی شاخوں کے ٹوٹنے اور بجلی
کی تاریں گرنے کا بھی اندیشہ ہے۔
اس قسم کی شدّت کے موسمی حالات 4 سے 6 گھنٹوں
تک رہ سکتے ہیں۔
⦾ شمال مشرقی پنجاب (گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور
لاہور کے علاقے):
چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان رونما ہو سکتے ہیں،
جس کے سبب 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی
ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ورنہ جنوب مشرق یا مشرق
کی سمت سے 25 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں
جبکہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ متوقع ہیں۔
اس قسم کی شدّت کے موسمی حالات 2 سے 3 گھنٹوں
تک رہ سکتے ہیں۔
⦾ خطّہٰ پوٹھوہار (بشمول راولپنڈی اور اسلام آباد):
جنوب مشرق یا مشرق کی سمت سے 30 سے 50 کلومیٹر
فی گھنٹہ تک ہوائیں جبکہ جھکّڑوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار
65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ البتّہ راولپنڈی
کے مشرقی اور جنوبی حصّوں اور اسلام آباد زون 5 میں
بعض اوقات 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی
ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
اس قسم کی شدّت کے موسمی حالات 3 سے 4 گھنٹوں
تک رہ سکتے ہیں۔ میرپور اور بھمبر کے علاقوں میں آج
رات 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی ہوائیں جبکہ
جھکّڑوں کی رفتار زیادہ سے زیادہ 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک
پہنچنے کا خدشہ ہے۔
⦾ تکنیکی تفصیلات:
تصویر 1 میں ان تمام علاقوں میں تیز ہوائیں چلنا شروع
ہونگی، جہاں جہاں سے موجودہ ہوا کا ہوا کا کم دباؤ آگے
بڑھے گا اور دباؤ گرے گا۔
سطح سمندر سے 3000 فٹ کی بلندی پر ای سی ایم اور
آئیکون، دونوں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں
دکھا رہے ہیں جبکہ 6400 فٹ کی بلندی پر ہواؤں کی
رفتار 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک متوقع ہے۔ یعنی
کہ بلندی میں اضافے کیساتھ ساتھ ہواؤں کی رفتار میں
بھی اضافہ ہوگا۔