تازہ ترین
Home / بلاگ / موسمیاتی تبدیلی کی حقیقت: اپنے جان و مال کا تحفّظ یقینی بنائیں

موسمیاتی تبدیلی کی حقیقت: اپنے جان و مال کا تحفّظ یقینی بنائیں

موسمیاتی تبدیلی کی حقیقت: ژالہ باری کے سبب ہونے والی تباہ کاریاں جاری رہیں گی اور آنے والے سالوں میں ان میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ بڑے شہروں میں شدید ژالہ باری کا ایک بھی واقعہ ہو جاۓ تو اس سے اربوں مالیت کا نقصان ہو سکتا ہے جبکہ انسانی جان کو بھی خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ ہے۔ لازمی پڑھیں۔

⦾ 1) موسمی الرٹس اور انتباہ کو سنجیدگی سے لیں۔ ژالہ باری کا خدشہ ہونے کی صورت میں اپنی گاڑیوں اور کھلے آسمان تلے موجود دیگر قیمتی چیزوں کو نقصان سے بچانے کیلئے کسی موٹی چادر یا کمبل سے ڈھانپ لیں۔ درختوں کے نیچے ہرگز گاڑیاں کھڑی نہ کریں۔ ژالہ باری کا اندیشہ ہو تو گاڑیاں اندر کھڑی کریں۔

⦾  اپنی فصل کی کاشت وقت پر کر لیں اور وہ بیج بوئیں جن کا پودا شدید موسمی حالات کو بہتر برداشت کر سکے۔

تفصیلات: ہم آپ سب کو کیوں خبردار کر رہے ہیں؟ کیونکہ گرینڈ سولر منیمم 2054 تک جاری رہنے کی توقع ہے!!

⦿ شدید ژالہ باری کے واقعات میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی سب سے زیادہ شدّت پیچھے 2008 میں پہلی بار دیکھی گئی، تاہم اس وقت اس قسم کے موسمی واقعات چند ایک بار ہی ہوا کرتے تھے اور اولے عمومی طور پر آدھے  سے 1 انچ تک کے حجم کے ہوتے تھے۔ فروری 2011 میں لاہور کے کئی علاقوں میں غیر معمولی حد تک شدید ژالہ باری ہوئی تھی جس سے شہر نے 20 منٹ تک جاری رہنے والی ژالہ باری کے سبب اولوں کی سفید چادر اوڑھ لی تھی، تاہم اس واقعہ میں بھی اولے 1 انچ سے چھوٹے تھے۔

یہ بات اب ذہن میں بٹھا لیں کہ شدید ژالہ باری محض مغربی پاکستان کا مسئلہ نہیں رہی! 2015 سے 2016 کے دوران شمالی سابقہ فاٹا اور خیبر پختونخواہ میں بڑے حجم کی ژالہ باری بار بار ہونے کا روجھان بنا، جب پاراچنار میں دیر موسمِ سرما اور بہار میں متواتر روانی کیساتھ بڑے حجم کی ژالہ باری ہوتی تھی۔ تاہم اب پاکستان کا کوئی بھی حصّہ گرج چمک کے طوفان رونما ہونے کی صورت میں ژالہ باری سے محفوظ نہیں! موسم کا حال کے تجزئیے کے مطابق کراچی میں بھی آنے والے سالوں میں 1 انچ سے زائد حجم کے اولے پڑ سکتے ہیں!

⦿ موسمِ گرما میں ژالہ باری: ایک نیا روجھان!

13 جون 2021 کو راولپنڈی/ اسلام آباد میں طلوعِ آفتاب سے قبل ہونے والی انتہائی شدید ژالہ باری کے سبب ہزاروں گاڑیوں کو نقصان پہنچا! اولوں کا زیادہ سے زیادہ سائز 2.25 انچ ریکارڈ کیا گیا! اتنے بڑے اولے جڑواں شہروں کی موسمی تاریخ میں آج تک نہیں دیکھے گئے!
لیکن تھوڑا پیچھے چلتے ہیں۔

آخر موسمِ گرما میں اولے پڑ کیوں رہے ہیں؟ جون سے اگست کے دوران گرمی کی شدّت زیادہ ہونے اور سطح زمین سے کم بلندی پر چلنے والی نسبتاً گرم اور خشک ہواؤں کی وجہ سے پاکستان میں ژالہ باری کے واقعات رونما نہیں ہوتے تھے۔ تاہم اس بے مثال موسمی واقعے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ژالہ باری اب سال کے گرم ترین ماہ میں بھی ہو سکتی ہے، جس کا پہلے کسی کو تصوّر تک گوارا نہ تھا۔ رواں ہفتے بالائی خیبر پختونخواہ، پنجاب اور جنوبی آزاد کشمیر میں رونما ہونے والے گرج چمک کے طوفان محض ہمارے لئے یاد دہانی ہے کہ گرینڈ سولر منیمم کے سبب موسم کا رخ ٹھنڈ کی طرف ہونے کے کی وجہ سے اب سال میں کسی بھی وقت شدید ژالہ باری کے روپ میں ہمارے لئے نئے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

جڑواں شہروں میں 110 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی اور ژالہ باری کے اس شدید واقعے سے محض 2 دن قبل 11 جون 2021 کو آزاد کشمیر میں میرپور اور بھمبر کے علاقوں میں ریکارڈ توڑ سائز کے اولے پڑے جن کا سائز 3 انچ سے بھی زیادہ تھا اور اس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ درج ذیل   تصاویر  دیکھیں۔

14 جون کو ضلع مردان میں بننے والے ایک محدود گرج چمک کے طوفان کے سلسلے سے بھی تخت بھائی میں 2 انچ سے زائد حجم کے اولے پڑے۔ یہ انتہائی حیرت انگیز ہے!

⦿ نتیجہ کیا؟ ہم اپنے تمام مدّاحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ چاہے وہ جس بھی علاقے میں رہتے ہوں، ہمارے فیس بک پیج کو لائک اور فالو کریں اور اردو میں تفصیلات کیلئے ہماری اس ویب سائٹ کو لازمی وزٹ کریں۔ ہم ہمیشہ قبل از وقت موسمی انتباہ اور پیشگوئیاں پاکستان کے تمام علاقوں کیلئے فراہم کرتے ہیں۔ درج ذیل تصویر میں مندرجہ بالا موسمی واقعات کے حوالے سے ہماری جانب سے قبل از وقت جاری کی گئی موسمی انتباہ کی تفصیلات آپ دیکھ سکتے ہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

1 دسمبر 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی۔ سکردو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مغربی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے