تازہ ترین: گرج چمک کے طوفان ڈی جی خان کے علاقوں کو متاثّر کرتے ہوۓ مشرق کی سمت میں گامزن ہیں۔ کچھ دیر قبل سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں واقع فورٹ منرو سے شدید ژالہ باری اور بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مشرق کی سمت میں بڑھتے ہوۓ یہ گرج چمک کے طوفان اب سے کچھ گھنٹوں میں ڈی جی خان، مظفّرگڑھ، ملتان، خانیوال اور وہاڑی کے علاقوں میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ مٹّی کے طوفان، معتدل سے تیز بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا سبب بن سکتے ہیں۔