تازہ ترین
Home / بلاگ / خصوصی رپورٹ: پاکستان کے شمالی علاقوں میں اپریل کے تاریخی ٹھنڈے ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے! تاہم کیا محکمہ موسمیات یا ذرائع ابلاغ کی جانب سے آپ کو یہ معلومات فراہم کی گئی؟ تفصیلات جانیں۔

خصوصی رپورٹ: پاکستان کے شمالی علاقوں میں اپریل کے تاریخی ٹھنڈے ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے! تاہم کیا محکمہ موسمیات یا ذرائع ابلاغ کی جانب سے آپ کو یہ معلومات فراہم کی گئی؟ تفصیلات جانیں۔

• اپریل کے آخر کے لحاظ سے مغربی ہواؤں کے غیر معمولی حد تک سرد سلسلے کی وجہ سے شمالی پاکستان میں بڑے پیمانے پر ژالہ باری، آزاد کشمیر میں 6000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری اور گرج چمک کے طاقتور طوفان دیکھے گئے، جن کے سبب اپریل میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے ریکارڈ برابر ہو گئے یا ٹوٹ گئے! اپریل کے آخر میں ایسا ہونا بےمثال ہے کیونکہ یہ سال کا وہ وقت ہوتا ہے جب موسمِ گرما کی جانب منتقلی کے باعث گرمی کی شدّت میں اضافہ ہو رہا ہوتا ہے۔

 

مظفّرآباد: حالانکہ 2 اپریل 2021 کو مظفّرآباد شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے سبب اپریل کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ (6.1 ڈگری سینٹی گریڈ 15 اپریل 1955) پہلے ہی ٹوٹ چکا تھا، تاہم سارا دن بارش اور ژالہ باری ہونے کے بعد جب مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک سے رخصت ہوا تو 23 اپریل کو صبح سویرے مظفّرآباد شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ائیرپورٹ پر 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جس سے حال ہی میں بنا اپریل کے سرد ترین کم سے کم درجہ حرارت کا ریکارڈ دوبارہ ٹوٹ گیا! یہ تمام درجہ حرارت Weather Busters Pakistan موسم کا حال کے اندرونی ذرائع کی جانب سے تزدیک شدہ ہیں۔

اسکے باوجود محکمہ موسمیات نے 22 اور 23 اپریل کو مظفّرآباد ائیرپورٹ اور شہر سے مکمّل جھوٹ پر مبنی 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ 10.6 اور 10.1 کی ریڈنگز بالترتیب شائع کیں۔ یہ ایک انتہائی مذہقہ خیز بات ہے کہ محکمہ موسمیات نے بغیر سوچے سمجھے مظفّرآباد شہر کا درجہ حرارت ائیرپورٹ سے بھی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رپورٹ کیا، حالانکہ ائیرپورٹ کی آبزرویٹری شہر سے مکمّل باہر جنگل سے گھیرے علاقے میں نصب ہے، جبکہ شہر یاری کے اثر کے باعث شہر کا رات کا درجہ حرارت ائیرپورٹ سے ہرگز ٹھنڈا نہیں ہو سکتا۔ مظفّرآباد شہر کی اپریل کی کم سے کم درجہ حرارت کا 1981 تا 2010 معمول 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جو کہ شمالی پاکستان کے باقی مقامات کی طرح حقیقی درجہ حرارت کی بنا پر اس معمول سے 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ٹھنڈا گزر رہا ہے۔ یاد رہے کہ اپریل 2021 میں اب تک زیادہ تر راتوں میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم گزرے ہیں، جس کی تزدیک ہمارے ذاتی ذرائع نے کی ہوئی ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے کسی بھی دن کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رپورٹ نہیں کیا، تاکہ شمالی پاکستان میں موجودہ سردی کی طویل لہر کو چھپایا جا سکے۔

بالاکوٹ: ہمارے ذاتی ذرائع سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 23 اپریل کی صبح بالاکوٹ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جو کہ 6 اپریل 1989 کو ریکارڈ کئے گئے اپریل کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کے تقریباً برابر ہے۔ ایک مرتبہ پھر یاد دلا دیا جاۓ کہ اپریل کا آخر سردی کے ریکارڈ توڑنے کا وقت نہیں، کیونکہ اس وقت درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ موسمِ گرما کی آمد سے منسلک ہے۔

تاہم اس مرتبہ محکمہ موسمیات نے “دانشوری” کا مظاہرہ کرتے ہوۓ درجہ حرارت میں WMO کی ہدایات پر عمل کرتے ہوۓ وہی 2 ڈگری سینٹی گریڈ کی ہیرا پھیری کی اور کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا۔ مگر یہ کسی صورت بھی اصل درجہ حرارت نہیں!

• یاد رہے کہ درجہ حرارت میں ہیرا پھیری کے یہ سنگین حالات محض مظفّرآباد شہر یا بالاکوٹ تک ہی محدود نہیں۔ بلکے محکمہ موسمیات کے تمام موسمی سٹیشنوں پر روزانہ کی بنیاد پر درجہ حرارت کو اصل سے کئی ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کر کے گرمی کا جھوٹا تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے یا ٹھنڈ کو چھپایا جاتا ہے جبکہ گلوبل وارمنگ کے اس جھوٹے ایجنڈا میں موسمیات کا کرپٹ ترین بین الاقوامی ادارہ WMO پورا پورا شریک ہے۔ جہاں زمین تک پہنچنے والی شمسی توانائی میں مستقل کمی کے باعث گزشتہ 3 سال سے جاری معمول سے انتہائی سرد درجہ حرارت اور ٹھنڈ کے تاریخی ریکارڈ ٹوٹنے کے واقعات پر محکمہ موسمیات کی جانب سے مکمّل خاموشی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، وہیں چند دن کی معمولی گرمی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر کے موسمی بدلاؤ کی حقیقت کی دھجّیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

• ہم اپنے مدّاحوں اور کسان برادری سے درخواست کرتے ہیں کہ زمین پر رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کی سچّائی، اسکے اثرات اور ملک گیر حقیقی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سے خود کو آگاہ رکھنے کیلئے اس ویب سائٹ کو لازمی وزٹ کریں اور ہمارے فیس بک پیج کو لائک اور فالو کرنا ہرگز نہ بھولیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

10 اپریل 2025 : خیبر پختونخوا ،کشمیر و گلگت بلتستان سمیت بلوچستان اور پنجاب میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش

ملک میں موجود مغربی ہواؤں کے سلسلے کی وجہ سے گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے