تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / موسمِ سرما 2020 تا 2021 کی پیشگوئی

موسمِ سرما 2020 تا 2021 کی پیشگوئی

موسمِ سرما 2020 تا 2021 کی پیشگوئی: معمول کے مطابق بارشیں، معمول سے انتہائی کم درجہ حرارت متوقع!

جدید ترین موسمیاتی ماڈل استعمال کرتے ہوۓ Weather Busters Pakistan موسم کا حال نے موسمِ سرما 2020-2021 کی یہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔

تفصیلات:

⚫ سردیوں کا آغاز اس سال معمول سے 1 ماہ قبل نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہی ہو گیا۔ بارشیں اور برفباری تاحال ملک کے مغربی، شمالی اور جنوبی حصّوں میں معمول سے زیادہ یا کافی زیادہ رہی ہیں، سواۓ پنجاب کے چند شمال مشرقی اور مشرقی حصّوں کے۔

⦿ شمالی خیبر پختونخواہ، شمالی پنجاب اور کشمیر میں مجموعی طور پر بارشیں معمول سے تھوڑی زیادہ متوقع ہیں۔ درجہ حرارت اور بارش کی مقدار #بلوچستان اور #سندھ میں معمول سے تھوڑا کم رہنے کا امکان ہے۔

⦿ پاکستان کے انتہائی شمال اور بلند مقامات میں اس موسمِ سرما معمول سے زیادہ یا کافی زیادہ #برفباری کا امکان ہے۔ غیر معمولی برفباری کے واقعات ہو سکتے ہیں! برفباری غیر معمولی حد تک کم بلندی والے مقامات پر ہونے کی امید ہے جبکہ موسمِ سرما کے وسط میں ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں 2000 فٹ تک برف پڑ سکتی ہے! اسکے علاوہ غیر معمولی حد تک کم بلندی والے مقامات پر گیلی برف بھی پڑ سکتی ہے!

 

⦿ دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت ریکارڈ توڑ حد تک کم رہنے کا امکان ہے۔ عنقریب مستقبل میں اوسطاً درجہ حرارت یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلوں (ہفتے میں کم از کم 1) کے باعث معمول سے کم یا انتہائی کم رہنے کا امکان ہے۔ چنانچہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم، جبکہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور کشمیر کے بلند مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 4 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے!

⦿smog/ دھند کی صورتحال سال 2018 کے نسبت بہتر رہنے کا امکان ہے کیونکہ مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے سلسلے ہوا کو صاف کرتے رہیں گے۔ ہم ہوا کے معیار میں بہتری یا بدتری کی صورت میں ہم آپ کو وقتاً فوقتاً اپڈیٹس دیتے رہیں گے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی حسّاس آبادی ماسک کا استعمال کریں. ہوا کے میعار بہتر کرنے والا آلات گھروں میں مدد گار ہو سکتے ہیں ۔

⦿اس موسم سرما میں ہوا میں نمی کا تناسب ملک بھر میں معمول سے کچھ کم سے معمول سے کم رہنے کا امکان ہے ۔ خشک اور ٹھنڈی ہوائیں معمول سے زیادہ غالب رہیں گی۔(1981-2010 معمول کے مقابلے میں)

⦿ دسمبر میں #ہواؤں کی رفتار زیادہ تر معمول کے مطابق یا کچھ زیادہ رہیں گی- زیادہ تیز ہوائیں چلنے کے امکانات کم ہیں ۔

⦿ہمارے فیسبک پیج کو لائک کر کے اسکا حصّہ بنیں (facebook.com/weatherbusterspk) اور پورے مہینے کی پیشگوئی ماہ کے آغاز میں حاصل کریں! مزید تفصیلات کیلئے ہمیں فالو کریں!

About w3badmin

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

14 comments

  1. عبدالقادر غوری

    آپکی تحریر اور انفارمیشن بہت ہی عمدہ ہے

  2. I think, that you are not right. I am assured. I suggest it to discuss. Write to me in PM, we will communicate.

  3. I do not know if it’s just me or if perhaps everyone else encountering problems with your blog.
    It seems like some of the text on your posts are running
    off the screen. Can someone else please comment and let
    me know if this is happening to them as well? This might be
    a problem with my internet browser because I’ve had this
    happen previously. Appreciate it

    • Hello, yes, we are aware of the issue. It is due to the recent update of word press, which is why we have done some formatting on the website. We hope the issue is now resolved?

  4. This design is steller! You most certainly know
    how to keep a reader entertained. Between your wit and your videos, I was
    almost moved to start my own blog (well, almost…HaHa!) Excellent job.
    I really enjoyed what you had to say, and more than that, how you
    presented it. Too cool!

  5. I consider, that you are not right. Let’s discuss it. Write to me in PM.

  6. Thanks for the information, can, I too can help you something?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے