اگلے 3 دنوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: بلوچستان میں موسم مزید سرد ہوگا اور ہوائیں چلیں گی، جس کے بعد درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔
⦿ کل اور پرسوں متوقع زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) اور زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ):
🌡کوئٹہ: منفی 1 سے 1 اور منفی 10 سے منفی 8 (35 سے 45)، منفی 2 سے 0 اور منفی 11 سے منفی 9 (40 سے 50)
🌡تربت: 17 سے 19 اور 5 سے 7 (60 سے 75)، 16 سے 18 اور 5 سے 7 (60 سے 75)
⦾ اگلے 2 دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 10 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ اسکے بعد رواں ہفتے کے اختتام سے اگلے ہفتے کے آغاز تک درجہ حرارت میں تقریباً 10 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ متوقع ہے۔
⦾ پاکستان کے شمالی علاقوں بشمول پنجاب، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہیگا۔ تاہم درجہ حرارت میں مزید 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے، جس کے سبب پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تک رہ جائیں گے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بلند مقامات میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔
⦾ سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں بشمول لاڑکانہ، سکّھر اور نوابشاہ کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کل سے اگلے 2 دنوں تک 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ ہواؤں کی رفتار شمال کی سمت سے دن کے وقت 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں بھی کل سے تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو شمال مشرق کی سمت سے 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔ درجہ حرارت میں مزید 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔