تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشگوئی (اگلے 3 دن): شدید موسمی صورتحال، ژالہ باری، تیز بارش اور گرج چمک کے شدید طوفان متوقع

پیشگوئی (اگلے 3 دن): شدید موسمی صورتحال، ژالہ باری، تیز بارش اور گرج چمک کے شدید طوفان متوقع

پیشگوئی (اگلے 3 دن): ہفتے کے اختتام پر طاقتور گرج چمک کے طوفان، تیز بارش، ژالہ باری اور تیز ہوائیں! وسطی اور جنوبی پنجاب میں سخت موسم کا امکان! ضرور پڑھیں اور تیاری کریں!

⦿ دورانیہ: 5 مارچ رات 8 بجے سے 8 مارچ رات 9 بجے ۔
⦿ کیا: فعال موسم آگے ہے! ایک مغربی سلسلہ پہلے ہی پورے پاکستان کو متاثر کر رہا ہے! اگلے 2 دنوں میں طاقتور گرج چمک، تیز بارش، اولے اور تیز ہواؤں کی توقع ہے ، اور پھر ہفتے کے وسط میں دوبارہ امکانات ہیں !
⦿ کہاں: ملک بھر میں

تفصیلات:
⚡⛈ بلوچستان میں، کل صبح دیر گئے اور اتوار کی شام کے درمیان، شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، زیارت) سے لے کے مغربی بلوچستان (دالبندین) کی طرف ہواؤں کے ساتھ چند مقامات یا کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان متاثر کر سکتے ہیں ۔ 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں گرج چمک کے ساتھ اولے اور درمیانے درجے سے لے کر بعض اوقات تیز بارش کے ساتھ چل سکتی ہیں۔ شمال مشرقی بلوچستان بشمول بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ہفتے کے دوران گرج چمک کے طوفان کم از کم 1 دور ہونے کی توقع ہے۔ گوادر اور کیچ (تربت) کے علاقوں سمیت جنوب مشرقی بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ تاہم، تربت پورے ہفتے گرم رہے گا (30 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ) اور ہفتے کے اختتام تک 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا! خضدار اور لسبیلہ سمیت صوبے بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کی تفصیلات کیلئے تصویر 2 ملاحظہ کریں۔

⛈ 🌨 خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں: گھنے بادل پہلے ہی موجود ہیں، تاہم کل صبح/دوپہر اور پیر کی سہ پہر کے درمیان ہزارہ (ایبٹ آباد)، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، سوات، کالام، مظفرآباد، پونچھ، میرپور، باغ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے طوفانوں کم از کم 2 دور لگ سکتے ہیں۔ ڈی آئی خان کے علاقے کے لیے توقع ہے کے خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں اس ہفتے 20 سے 40 ملی میٹر بارش کے ساتھ ساتھ گرج چمک اور 50-75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوائیں اور خاطر خواہ اولے پڑنے کی توقع ہے پشاور میں 30 سے 40 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔ اس ہفتے برفباری کی کم سی کم بلندی 7 سے 8 ہزار فٹ کے قریب رہنے کی توقع ہے۔ کُل بارش کی مقدار کے لئے تصویر 1 اور اتوار کو گرج چمک کے لیے تصویر 5 ملاحظہ کریں!

🌩⛈ پنجاب میں: گھنے بادل پہلے ہی یہاں موجود ہیں! اتوار کی سہ پہر/شام سے پیر کی شام کے درمیان، تقریباً صوبے بھر میں کہیں کہیں یا مختلف مقامات پر گرج چمک کے طوفانوں کا امکان ہے! تاہم، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور چکوال سمیت پوٹھوہار کے علاقے میں گرج چمک کے طوفانوں کے 1 سے 2 دور متوقع ہیں جن میں سے ایک 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی طاقتور تیز ہواؤں کا باعث بن سکتا ہے۔ اولے کے خطرہ بھی رہے گا۔ جڑواں شہروں کے کئی حصّوں میں 30 سے 50 ملی میٹر بارش ممکن ہے! شمال مشرقی پنجاب میں لاہور، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سمیت کئی علاقوں میں شدید گرج چمک آسمانی بجلی گرنے، ژالہ باری اور تیز بارش کی توقع ہے 25 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے! چند ایک مقامات سپر سیل گرج چمک طوفانوں کی صورت میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے وسطی علاقوں میں شدید موسمی سرگرمیوں کے رونما ہونے کا امکان ہے جن میں میانوالی، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، خوشاب اور چنیوٹ شامل ہیں، جہاں چند مقامات پر تیز طاقتور ہواؤں کا خطرہ، موسلادھار بارش، بڑے اولے اور ژالہ باری کا امکان سب سے زیادہ ہے۔ اس ہفتے طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ طوفانوں کا امکان ہے۔ سوپر سیل طوفانوں سے چند مقامات پر بہت تیز بارش متوقع ہے جبکہ آندھی کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر سکتی ہے۔
چند ایک مقامات پر 30 سے 60 ملی میٹر بارش جبکہ دیگر علاقوں میں صرف 10 سے 15 ملی میٹر تک معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔

تصاویر 3 اور 4: مذکورہ بالا علاقوں میں موسمی اشاریے شدید موسمی سرگرمی کے خطرے کی نشاندہی کر رہے ہیں!

جنوبی پنجاب میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان کے جنوب میم۔ واقع راجنپور کے علاقوں میں پیر کی شام تک تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ چند ایک مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

⛈ 🌨 گلگت بلتستان میں پورے ہفتے ابر آلودگی کے ساتھ 7000 فٹ سے بلند مقامات پر شدید برفباری متوقع ہے۔ برفباری کی سطح خاص طور پر بدھ سے جمعہ تک 6000 فٹ تک گرنے کا امکان ہے۔ گلگت میں رواں ہفتے 10 سے 20 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے.

🌩⛈ سندھ: زیادہ تر ابر آلود موسم اور کیساتھ صوبے کے مغربی حصوں میں کیرتھر کی پہاڑیوں پر گرج چمک کے طوفان صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں اثر انداز ہوں گے۔ متاثر ہونے والے علاقوں میں دادو، نوشہرو فیروز، نوابشاہ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکّھر شامل ہیں۔ صوبے کے جنوبی علاقوں بشمول کراچی، جامشورو، حیدرآباد اور میرپورخاص میں کل دوپہر سے شام اور پیر کو پھر سے گرج چمک کے ساتھ بارش تیز ہواؤں (40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ) کیساتھ تیز بارش بھی ممکن ہے۔

🌡 پاکستان میں اس ہفتے زیادہ تر حصّوں میں درجہ حرارت معمول سے تھوڑا کم رہے گا سوائے بلوچستان کے مغربی علاقوں کے جہاں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے