خلاصہ: ہفتے کے اختتام پر ہوا کا کم دباؤ ملک کے شمالی علاقوں کو متاثر کرے گا۔ کم دباؤ کے بعد دوبارہ سے زیادہ ہوا کا دباؤ ملک کے تمام علاقوں کو متاثر کرے گا تاہم اس کے ساتھ ٹھنڈی اور خشک ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی۔
⦿ کیا ہونا ہے؟
ہفتہ یا اتوار کو 1 سے 2 گرج چمک کے طوفانوں کے سلسلے متوقع ہیں۔ چند ایک مقامات پر تیز سے انتہائی تیز بارش ہو سکتی ہے۔ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں 7000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری متوقع ہے۔
⦿ اطلاق؟
22 اکتوبر دن 12 بجے سے 24 اکتوبر رات 12 بجے تک۔
⦿ کہاں ہونا ہے؟
شمالی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان۔
تفصیلات :
⦾ شدید موسمی صورتحال متوقع: مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے سلسلوں اور ان سے منسلک ہوا کے شدید کم دباؤ کی وجہ سے
موٹے اولے پڑنے، تیز آندھی چلنے اور شدید گرج چمک جمعہ کی دوپہر یا شام سے اتوار کی رات کے درمیان ہو سکتی ہے۔ متاثر ہونے والے علاقوں میں خیبر پختونخواہ بشمول ہزارہ (ہریپور، ایبٹ آباد، مانسہرہ) ، وادی سوات، مردان جبکہ بالائی پنجاب میں اٹک، راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، جہلم، گجرات، سرگودھا) شامل ہیں۔ تیز بارش کا بھی امکان ہے۔
⦾ زیادہ سے زیادہ 1½ سے 3 انچ حجم کے اولے پڑ سکتے ہیں، بالخصوص پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں۔ چند ایک مقامات پر باقاعدہ ژالہ باری بھی بھی ہو سکتی ہے۔
💨 تیز آندھی کا خدشہ موجود: شمال/شمال مغرب کی سمت سے 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی جبکہ 80 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ چل سکتے ہیں۔ لہٰذا 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی متوقع ہواؤں کی وجہ سے مذکورہ بالا علاقوں میں تیز آندھی کا خدشہ نافذ العمل ہوگا۔
اپنے علاقے میں ممکنہ بارش کی مقدار جاننے کیلئے تصاویر 1 اور 2 پر غور کریں۔
🌩️⛈️: شدید موسمی سرگرمیاں رونامے ہونے کے امکانات جمعہ کی شام سے ہفتہ کو بوقت سحر تک ہیں۔ پھر ہفتے کی رات سے اتوار تک دوبارہ شدید موسمی صورتحال رونما ہونے کے امکانات ہونگے۔
🌩️⛈️: جمعہ کی رات سے اتوار کی رات کے درمیان منڈی بہاءالدّین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال اور لاہور کے علاقوں جبکہ مشرقی پنجاب کے وسط بشمول فیصل آباد میں شمال مغرب یا شمال مشرق کی سمت سے 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی آندھی کے ساتھ گرج چمک کے طوفان متاثر کر سکتے ہیں۔ زیادہ تر اوقات بارش کیساتھ ژالہ باری کا امکان موجود ہوگا! شمالی پنجاب/خیبر پختونخوا میں 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ چلنے کی توقع ہے۔ خطّہٰ پوٹھوہار میں 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی آندھی چلنے اور 2 انچ سے زائد حجم کے اولے پڑنے کا اندیشہ بھی ہوگا۔ گرج چمک کے طوفانوں، آندھی اور بارش کے زیادہ امکانات ہفتے کی صبح سے اتوار کی سہ پہر یا شام کے درمیان ہوں گے۔
رواں ہفتے کے اختتام پر گزشتہ ہفتے کی طرح گرج چمک، آندھی اور ایک گھنٹے میں 50 سے 75 ملی میٹر تک بارش شمالی پنجاب اور خیبر پختونخواہ بشمول خطّہٰ پوٹھوہار (راولپنڈی/اسلام آباد)، ہزارہ (ہریپور اور ایبٹ آباد) جہلم، اٹک، گجرات، آزاد کشمیر (مظفر آباد، کوٹلی، میرپور) اور ملحقہ اضلاع میں چند ایک مقامات پر ممکن ہے۔ کہیں کہیں اکتوبر میں ماہانہ سب سے زیادہ بارش کے تاریخی ریکارڈ ایک مرتبہ پھر سے ٹوٹ سکتے ہیں!
❄️: برفباری: بالائی پنجاب میں مری میں گیلی برف پڑ سکتی ہے، بالخصوص رات کے اوقات میں، جب گیلی برف 6000 فٹ کی بلندی تک بھی ہو سکتی ہے۔ 7500 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری ہو سکتی ہے، تاہم زمین پر جمنے کے امکانات کم ہیں۔
❄️ برفباری کی حد خیبر پختونخواہ میں گلیات، وادیِ کاغان، سوات، کالام میں 7000 سے 7500 فٹ تک آ سکتی ہے۔ 8500 فٹ سے بلند مقامات پر شدید برفباری ممکن ہے۔ اس دوران بابوسر ٹاپ یقینی طور پر ناقابل تسخیر ہوگا۔ لہٰذا ہفتے کے آخر میں 8000 فٹ سے بلند مقامات پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ گلگت بلستان کے مغربی علاقوں بشمول گلگت، ہنزہ اور نگر میں بھی 7000 فٹ سے بلند مقامات جبکہ نگر کے مشرقی حصّوں بشمول سکردو میں 7500 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری ممکن ہے۔ گلگت شہر میں بھی اچھی بارش کے امکانات ہیں۔