تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 16 اپریل 2025 : اسلام آباد میں تاریخ کی بدترین ژالہ باری۔ میانوالہ، پنڈی گھیب (اٹک) میں 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہوائیں ریکارڈ۔

16 اپریل 2025 : اسلام آباد میں تاریخ کی بدترین ژالہ باری۔ میانوالہ، پنڈی گھیب (اٹک) میں 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہوائیں ریکارڈ۔

ویدر بسٹر پاکستان کی جانب سے طوفان پر تجزیہ :
پیش گوئی کے مطابق ، ایک طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ (WD) پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوا اور بالائی خیبر پختونخوا کے چند بالائی علاقوں میں شدید گرج چمک کے طوفانوں (Super Cells) کے ساتھ اکثر علاقوں میں گرد /گرج چمک کے طوفان اور بارش کا باعث بنا ۔ سب سے پہلے شدید موسمی صورتحال بٹگرام کے علاقے میں رپورٹ ہوئی، جہاں اچانک شدید بارش کے نتیجے میں سیلابی صورت حال کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

مردان میں کچھ علاقوں سے شدید طوفانوں (supercells)کے دوران شدید نیچے کی سمت کی ہواؤں (Downdraft) کی اطلاعات آئیں ، جن کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر رہی تھی ۔ طوفان شدت اختیار کر گیا جس نے شام 4 بجے دن کو رات میں تبدیل کر دیا۔ ہمارے موسمی اسٹیشن نے میانوالہ، پنڈی گھیب (اٹک) میں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کا 10 منٹ کے لئے شدید گرد کا طوفان ریکارڈ کیا! جیسے ہی گہرے بادلوں کے ساتھ بجلی کی گرج چمک کی شدت سامنے آئی۔ ہم نے بر وقت جڑواں شہروں کے لئے وارننگ جاری کی۔ تاہم، 16 اپریل کو شام 4:30 منٹ پر اسلام آباد میں جو ہوا، اس کی کسی کو توقع نہ تھی! کرکٹ بال کے حجم کے برابر اولے آسمان سے گرے اور صورتحال ہاتھ سے نکل گئی۔ بے حد شدید اولے پڑے جن کا قطر 3 انچ سے زیادہ تھا۔ مارگلہ کے پہاڑوں کے نزدیک کے سیکٹرز، بالخصوص سیکٹر E-8 اور E-7 میں اسلام آباد کی ریکارڈ شدہ تاریخ کے سب سے طاقتور ژالہ باری کا طوفان, ہوا اور اولے گرے۔

مارگلہ کے پہاڑوں کے ساتھ اسلام آباد میں اولے کافی وسیع علاقے پر تھے لیکن پہاڑیوں سے دور شدت میں کمی کے آثار نمایاں تھے۔ اس کے نتیجے میں راولپنڈی کے کسی بھی علاقے میں اولے پڑنے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ تاہم، ختم ہوتے طوفانوں نے مستقل تیز ہواؤں کو جنم دیا اور 40 منٹ تک جاری رہنے والے ایک زبردست ہوا کے مظاہرے میں بدل گئیں ، جن کی رفتار ہمارے PWS نیٹ ورک کے مطابق زیادہ تر شہر میں 75 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ ہمارے چکوال کے PWS نے بھی 90 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں کی اطلاع دی!

گرج چمک اور ہوا کے طوفان نے اپنی رفتار کو کشمیر اور مشرقی پنجاب کے بالائی حصوں میں برقرار رکھا اور مکمل طور پر ایک گرد کے طوفان میں تبدیل ہو گیا۔ ہمارے چٹی شیخان، سیالکوٹ اسٹیشن پر زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار 81 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ ایک نیا سلسلہ گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین میں تشکیل ہوا اور اس نے لاہور میں تیز ہواؤں کے ایک نمایاں طوفان کو جنم دیا، جس کی رفتار لاہور ایئرپورٹ میں 76 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ کچھ علاقوں میں بارش ہوئی لیکن کوئی خاطر خواہ بارش رپورٹ نہ ہوئی۔

اسلام آباد کے جی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقوں میں 41  ملی میٹر سے زائد بارش 75 کلو میٹر  سے زیادہ کی ہوائیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔ ہمارے موسمی اسٹیشنز پر ریکارڈکی گئی ہوا اور بارش کی مقدار ذیل کی مقدار سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
85-SW 16 راولپنڈی: ویسٹریج 1
85 1 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
81-WSW 12 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
81-W 4 چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی
79-SW 2 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
65-WSW 3 گلشن آباد، راولپنڈی
10 بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
96-WNW 2.5 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
TR میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد
16 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
13 سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد)
59-NNW 13 سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد)
90-WNW مرید، چکوال
66-SSW 1 ویسا (حضرو) اٹک
56-SSW پرتہ کلی , مہمند
130-W 3 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
85-NW سیالکوٹ (چٹی شیخان)
16 ڈھنڈاو (مردان)
1.3 خانپورڈیم
59-WSW جاتی (سجاول)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
4 ایبٹ آباد ، نواں شہر
TR تلہ گنگ
15 اصغر مال سکیم (راولپنڈی)
9 غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد
2 سیکڑ بی -17 بلاک- سی (اسلام آباد)
1 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ

یہ بات یاد رکھنا اہم ہے کہ 1 یا 2 مغربی سلسلے جمعہ سے اتوار کے درمیان اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ مزید شدید موسم کے امکانات ہیں، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، پوٹھوہار کے علاقوں اور کچھ مشرقی پنجاب کے حصوں میں ہواؤں کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جانے ، اولے پڑنے ، بجلی گرنے اور وقفے وقفے سے شدید بارش شامل ہیں۔ جیسا کہ پہلے پیش گوئی کی گئی تھی، پہاڑوں کے قریب کے علاقوں میں ایک بار پھر شدید موسم کا زیادہ امکان ہے، جس میں اولے اور شدید بارش شامل ہیں لہٰذا ایک شدید موسمی انتباہ جاری رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محمہ موسمیات کی دیگر رصد گاہوں  پر ریکارڈکی گئی بارش کی مقدار ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

محکمہ موسمیات کی رصدگاہیں
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
8 گوجرنوالا
5 حافظ آباد
10 اسلام آباد شہر
11 اسلام آباد ہوائی اڈہ
1 جہلم
1 جوہر آباد
TR خانیوال
TR کوٹ ادو
TR لاہور ہوائی اڈہ
TR لاہور شہر
1 منڈی بہاؤالدین
9 منگلا
TR ملتان ائر پورٹ
TR ملتان شہر
14 مری
3 ناروال
9 راولپنڈی چکلالہ
TR سرگودھا شہر
TR سیالکوٹ کینٹ
TR سیالکوٹ ہوائی اڈہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
1 چلاس
16 گڑھی دوپٹہ
1 کوٹلی
15 مظفر آباد ہوائی اڈہ
15 مظفر آباد شہر
13 راولا کوٹ
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
TR باچا خان ہوائی اڈہ
22 بالاکوٹ
1 چیراٹ
6 لوئر دیر
8 مالم جبہ
TR میر کھانی
1 پتن
TR پشاور ہوائی اڈہ
TR پشاور شہر
1 سیدو شریف
12 تخت بھائی

About amnausmani

Check Also

16 اپریل 2025: گرم دن کے بعد شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی

ملک کے اکثر علاقوں میں آج گرمی کے زور میں اضافہ ہوا۔ ملک کے اکثر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے