تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 15اپریل 2025 :ہفتہ وار پیشگوئی/تیز ہواؤں کی احتیاط! رواں ہفتے میں ملک کے جنوب میں انتہائی گرمی، شمال میں آندھی ،گرج چمک اور معمولی بارش متوقع۔

15اپریل 2025 :ہفتہ وار پیشگوئی/تیز ہواؤں کی احتیاط! رواں ہفتے میں ملک کے جنوب میں انتہائی گرمی، شمال میں آندھی ،گرج چمک اور معمولی بارش متوقع۔

ہفتہ وار پیشگوئی/تیز ہواؤں کی احتیاط! رواں ہفتے میں ملک کے جنوب میں انتہائی گرمی لیکن شمال میں پے در پے گرد/ گرج چمک کے طوفان اور بجلی کی کڑک کے امکانات۔ کچھ  بارش بھی متوقع ہے۔

⦿ کہاں:  پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، بلوچستان کے زیادہ تر علاقے اور سندھ کے شمالی اور مغربی حصے۔
⦿ مدت: 15 اپریل سے 22 اپریل 2025


⦿ خلاصہ: گرم سے انتہائی گرم موسم، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان۔  16 اپریل کی دوپہر اور شام سے جزوی یا مکمل ابر آلود موسم شروع ہوگا۔ خیبر پختونخوا کے شمالی اور وسطی علاقوں اور پنجاب کے شمالی حصوں میں کہیں کہیں گرد/گرج چمک کے طوفان 16 اپریل سے پھیلنا شروع ہوں گے۔ 17 اپریل کو ملتان میں گرد کے طوفان پہنچنے کی توقع ہے۔ تاہم، 18 اپریل کو ایک اور مغربی ہواؤں (WD) کا سلسلہ آنے کی پیشگوئی ہے۔  جو زیادہ وسیع پیمانے پر گرد /گرج چمک کے طوفانوں ، ژالہ باری، اور بجلی کے  گرنے کا باعث بنے گا۔  لیکن زیادہ بارش متوقع نہیں ہے۔ ایک تیسرا مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19/20 اپریل کو متاثر کر سکتا ہے، جس سے دن کے وقت  کہیں کہیں درجہ حرارت میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی آ سکتی ہے۔

تفصیلات:
⦿ پنجاب میں: درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان۔  تاہم متوقع مغربی ہوائیں انہیں 5 سے 8 ڈگری تک کم کر دیں گی، جو ہر علاقے  کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ 16 سے 21 اپریل کے درمیان گرد/گرج چمک کے طوفانوں ، ژالہ باری اور بارش (کم از کم 3 مرتبہ طوفان) کا سب سے زیادہ امکان آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار بشمول  راولپنڈی/ اسلام آباد، چکوال، اٹک، میانوالی اور جہلم اضلاع میں ہے۔ عام طور پر بارش پہاڑی علاقوں کے قریب زیادہ ہوگی۔
بالائی اور وسطی پنجاب میں سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، بھکر، جھنگ اور ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے تیز جھکڑوں کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے، لیکن بارش کی شدت جنوب مشرق کی طرف کم ہو  گی۔ کہیں کہیں ژالہ باری  ہوگی، مگر پہاڑی علاقوں میں مختلف مقامات پر  ، کبھی کبھار شدید ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا کچھ امکان ہے، لیکن ساہیوال، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان کے علاقوں میں بارش کے  کم امکانات ہیں۔مگر ان علاقوں میں  آندھی/گرد آلود طوفانوں کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب  میں عام طور پر  آندھی/ طوفان کے دوران ہواؤں کی رفتار 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔

⦿ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد  کشمیر کے شمالی علاقوں میں: پنجاب کی طرح، گرج چمک کے طوفان، بارش اور ژالہ باری کا آغاز 15 اپریل کی رات سے 16 اپریل کی صبح تک ہو سکتا ہے۔ پھر 20 اپریل کی شام کو مزید سرگرمی متوقع ہے۔ بارش / ژالہ باری کے ساتھ آندھی/گرج چمک کے ساتھ  طوفانی ہواؤں کی رفتار خاص طور پر میدانی علاقوں میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ سکتی ہے، جس سے درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری تک کمی کی توقع ہے۔
ہم مظفرآباد اور ایبٹ آباد میں 3 یا 4 دفعہ گرج چمک کے طوفانوں کی توقع کر رہے ہیں، جو دن کے وقت موسم کو خوشگوار بنا دیں گے۔ (نقشہ 3 دیکھیں)


وادیِ پشاور ، مردان اور کوہاٹ کے علاقوں میں گرد/ گرج چمک کے دو یا اس سے زیادہ دور بھی ممکن ہیں۔ مغربی ہواؤں کے گزرنے کے بعد پشاور میں 15 اپریل کو درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

⦿ بلوچستان :  صوبے میں تیز ہوا ؤں کا سلسلہ جاری رہے گا، خاص کر  کوئٹہ میں جہاں کئی دنوں تک 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آئندہ دنوں میں مزید ہوا دار موسم متوقع ہے، لیکن مطلع جزوی سے مکمل ابر آلود رہنے ساتھ بدھ کی شام / رات ایک گرج چمک کے طوفان کی توقع ہے، اس پیشن گوئی میں ژوب، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ کے علاقے شامل ہیں۔ 16 سے 18 اپریل کے درمیان مشرقی، وسطی اور شمال مشرقی بلوچستان بشمول خضدار، پنجگور، آواران اور لسبیلہ میں بھی کہیں کہیں گردآلود ہواؤں / گرج چمک  کے طوفان کی سرگرمی کا امکان ہے۔ پورے خطے میں دوپہر کے اوقات میں ہواؤں کی رفتار 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک متوقع ہے۔
تربت میں اس ہفتے بھی بہت گرم درجہ حرارت متوقع ہے۔  جو زیادہ سے زیادہ 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صوبے میں خاص طور پر دوپہر کے وقت تیز ہوائیں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ جنوب مغربی کی طرف سے چلیں گی اور 19 اپریل کو شمال مشرق کی طرف مڑ جائیں گی۔ شمالی اور مغربی حصوں میں اوسط درجہ حرارت اس ہفتے 3 سے 5 ڈگری معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے۔ مکران کے ساحل پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے قریب ہوگا، بشمول  گوادر، جہاں سہ پہر کے وقت 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں(جنوب مغربی) سے چل سکتی ہیں۔ (نقشہ 2 اور 4 دیکھیں)

⦿ سندھ میں: درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہ سکتا ہے ، دادو میں 15 اپریل کو زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے، سکھر میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ ایک اور انتہائی گرم دن کے بعد 16 اپریل سے جزوی یا مکمل ابر آلود موسم ہوگا۔
ایک گرد کا طوفان 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار س کی طوفانی ہواؤں کے ساتھ صوبے کے شمالی اور وسطی علاقوں بشمول جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، دادو، نواب شاہ کو متاثر کر سکتا ہے۔ جس سے 19 اپریل کو درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری نیچے گر کر موجودہ وقت کے موسم کے لحاظ سے معمول کی سطح کے قریب آ سکتا ہے۔
حیدرآباد اور میرپور خاص کے علاقوں میں درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری تک جا سکتے ہیں، جس کے ساتھ 45 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مغربی) کی تیز ہوائیں اور معمولی مرطوب موسم متوقع ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 37 ڈگری متوقع ہے ۔ تاہم، 19-21 اپریل کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی سے زیادہ ہو سکتا ہے، جس کے ساتھ تیز مغربی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

ہوا کا انتباہ : تیز ہواؤں کی احتیاط ان علاقوں کے لیے جاری کی گئی ہے،  جہاں گرد کے طوفان سے متاثر ہونے کا امکان ہے، کیونکہ بعض علاقوں میں ہوائیں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تجاوز کر سکتی ہیں۔ تیز ہوا کی وجہ سے نقصان کا اندیشہ ہے۔ اس لیے ہمیشہ تیز ہوا کے دوران پناہ حاصل کریں۔

About amnausmani

Check Also

17 اپریل 2025 : دادو میں پارا 47 ڈگری تک پہنچ گیا۔ اپنے شہر کے درست درجہ حرارت جانیں

مورخہ : جمعرات 17 اپریل 2025 کم سے کم زیادہ سے زیادہ صوبہ سندھ 26.2 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے