مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر آج ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض مقامات پر صرف بوندا باندی ہوئی, اس دوران چند علاقوں میں ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار اور قدرے خنک ہو گیا۔
صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔
ہمارے مقامی و نجی موسمی اسٹیشنز اور رین گیجز (PWS) کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش چکوال کے علاقے مرید میں 13 ملی میٹر جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر F-10/2 میں 11 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مہمند کے علاقے پرتہ کلی میں 10 ملی میٹر اور تلہ گنگ میں بھی 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کے بیشتر علاقوں میں بارش کی مقدار عموماً 5 سے 7 ملی میٹر کے درمیان رہی، جبکہ سیالکوٹ، اٹک، کرک اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور، خوشاب، مردان اور صوابی کے بعض مقامات پر بارش کی قلیل مقدار ریکارڈ کی گئی۔
مجموعی طور پر یہ بارش کا سلسلہ کمزور نوعیت کا رہا تاہم اس کے باعث موسم خنک ہو گیا اور درجہ حرارت میں کمی ہونے سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی ۔
ہمارے نجی و مقامی موسمی اسٹیشنز پر اب تک ریکارڈ بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔
| ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز | |
| بارش کی مقدار (mm) | مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز |
| 5 | راولپنڈی: ویسٹریج 1 |
| 6.0 | بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی |
| 6 | سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی |
| 6 | چکلالہ سکیم 3، راولپنڈی |
| 6 | بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی |
| 6 | گلشن آباد، راولپنڈی |
| 5 | دھمیال ائربیس، راولپنڈی |
| 7 | بسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی |
| 7 | چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی |
| 6 | میانہ تھب (زون 5) اسلام آباد |
| 7 | زارج (ڈی ایچ اے 2) اسلام آباد |
| 11 | سیکٹر F-10/2 (اسلام آباد) |
| 5 | سیکٹر I-10/1 (اسلام آباد) |
| 13 | مرید، چکوال |
| 5 | میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک |
| 8 | ایگریکلچر آفس، کرک |
| 10 | پرتہ کلی , مہمند |
| 7.0 | سیالکوٹ (چٹی شیخان) |
| 3 | لاہور (کینٹ) |
| 2 | مٹھہ ٹوانہ ( خوشاب) |
| 3 | لاڑکانہ (وکیل کالونی) |
| 2 | ڈھنڈاو (مردان) |
| 3 | شیخ جانہ، رازڑ (صوابی) |
| بارش کی مقدار (mm) | ہماری رین گیجز |
| 8 | گلبہار سکیم (راولپنڈی) |
| 9 | سوان گارڈن (اسلام آباد) |
| 6 | غوری ٹاؤن (زون 4) اسلام آباد |
| 4 | آئی 14۔ رفاہ یونیورسٹی، اسلام آباد |
| 10 | تلہ گنگ |
Weather Busters Pakistan موسم کا حال