تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ہفتہ وار پیشگوئی: اچھی خبر! شمالی پاکستان میں گرج چمک کے طوفانوں کے ساتھ تیز بارش متوقع! کچھ علاقوں میں 75 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے!

ہفتہ وار پیشگوئی: اچھی خبر! شمالی پاکستان میں گرج چمک کے طوفانوں کے ساتھ تیز بارش متوقع! کچھ علاقوں میں 75 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے!

شمالی پاکستان میں گرج چمک کے طوفانوں کے ساتھ تیز بارش متوقع! کچھ علاقوں میں 75 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے!

⦿ تقریباً چار ماہ کی خشک سالی حالات کے بعد بارانی اور نہری علاقوں بشمول شمالی اور وسطی خیبرپختونخواہ اور پنجاب، آزاد کشمیر، اور گلگت بلتستان میں 19 سے 20 فروری کے دوران اچھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

⦿ خلاصہ: 19 فروری کی شام سے 20 فروری کی شام کے دوران اسلام آباد، پنجاب کے بالائی علاقوں بالخصوص راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور ملحقہ علاقوں میں، خیبرپختونخواہ کے ہزارہ (ایبٹ آباد، ہریپور)، مالاکنڈ، سوات، وادی پشاور ، کوہاٹ، لکی مروت کے علاقوں اور آزاد کشمیر کے اضلاع بشمول کوٹلی، بھمبر، پونچھ، مظفرآباد، میرپور میں تیز ہوائوں، گرج چمک کے ساتھ بارش کے اچھے امکانات ہیں۔

⦿ریپڈ ECM کے متوقع بارش کی مقدار کے لئے نقشہ # 1 ملاحظہ کریں ۔

⦿ماڈل ICON کے متوقع بارش کی مقدار کے لئے نقشہ # 2 ملاحظہ کریں ۔

⦿ مصنوئی ذہانت کے ECM کے متوقع بارش کی مقدار کے لئے نقشہ # 3 ملاحظہ کریں ۔

چوتھا نقشہ ملک کے جنوبی علاقوں میں متوقع بارش کی مقدار دیکھی جا سکتی ہے۔

⦿ مختلف ماڈلز کے مطابق شمالی پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بارشوں کا وقت اور شدت تقریباً ایک جیسا ہے، تاہم کچھ ماڈلز جہلم ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، بھمبر اور آزاد کشمیر کے ملحقہ علاقوں میں زیادہ بارش کی پیشگوئی کر رہے ہیں، جبکہ دیگر ماڈلز راولپنڈی/اسلام آباد کے مشرقی حصوں میں، کوٹلی، میرپور اور مظفرآباد کے مشرقی حصوں میں زیادہ بارش کی توقع ظاہر کر رہے ہیں۔

⦿ خطرات: تیز ہوائیں، تیز بارش، بجلی گرنے کے واقعات اور چھوٹے اولے۔ سب سے زیادہ تیز ہوائیں اور اولے شمال مشرقی پنجاب میں راولپنڈی/اسلام آباد، جہلم، میرپور، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور اور ملحقہ علاقوں میں متوقع ہیں۔ 19 فروری کی دوپہر سے 20 فروری کی شام تک طاقتور گرج چمک کے طوفانوں کے دوران 65 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ چل سکتے ہیں۔ بلوچستان کے پہاڑی علاقوں بشمول کوئٹہ میں بھی 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے، اس مغربی سلسلے کے گزارنے کے بعد درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہو سکتی ہے۔

⦿ برفباری کی بلندی پنجاب اور کشمیر میں 7،000 سے 8،000 فٹ تک متوقع ہے، جبکہ خیبرپختونخواہ کے مشرقی پہاڑوں میں 6،000 سے 7،000 فٹ اور شمالی خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف برف باری کی حدِ بلندی 5،000 فٹ تک نیچے آ سکتی ہے۔ کالام میں 6 سے 8 انچ برفباری کی توقع ہے اور مالم جبہ میں 1 سے 1.5 فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔ مری میں سلیٹ سے شروعات ہو کر رات کے وقت برف باری میں تبدیل ہو جائے گی، 6 سے 9 انچ کی برفباری متوقع ہے اور 7،000 فٹ سے بلند علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔ تاہم، اس دوران شدید برفباری کی توقع نہیں ہے، تاہم ناتھیاگلی میں 1 سے 1.5 فٹ برفباری ہو سکتی ہے۔19  اور  20 فروری کے دوران شمال مشرقی بلوچستان کی بلندیوں پر ہوا کی رفتار اور جھکڑ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ (نقشہ 5 ملاحظہ کریں)

⦿ شمال مشرقی بلوچستان حصوں میں بھی بارش کی توقع کی جا رہی ہے ۔ ژوب، چمن، کوئٹہ، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ اور ملحقہ علاقوں میں 5 سے 15 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، کچھ علاقوں میں 25 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔

⦿ مندرجہ ذیل علاقوں میں بھی گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے: منگورہ، مردان، وادی سوات، فیصل آباد، جھنگ، نورپور تھل، بنوں، ڈی آئی خان، اوکارہ، اور قصور۔ ملتان اور اس کے گردونواح میں خاطرخواہ بارش کا امکان نہیں ہے۔

 

About w3badmin

Check Also

موسم بہار 2025 کی پیشگوئی: معمول سے کم بارش اور برفباری کا امکان۔

  معمول سے کم بارش اور برف باری کے امکان۔ معمول سے زیادہ درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے