تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / اگلے 7 دنوں کے دوران چند بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ہلکی سے درمیانی شدّت کی خشک سالی جاری رہیگی۔ تفصیلی پیشگوئی پڑھیں

اگلے 7 دنوں کے دوران چند بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ہلکی سے درمیانی شدّت کی خشک سالی جاری رہیگی۔ تفصیلی پیشگوئی پڑھیں

جنوری 2025 خشک سالی کی صورتحال اور اگلے 7 دنوں کا موسم جانیے:

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق درمیانی شدّت خشک سالی کی صورتحال بن چکی ہے۔ اگر آپ ہمیں اپنی نیوزفیڈ میں مستقل دیکھنا چاہتے ہیں، تو پیج کو لائک اور فالو کریں، اور کمنٹ کریں!

⦿ پاکستان اس وقت ہلکی شدّت کی خشک سالی کا شکار ہے، بالخصوص بالائی پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقے جبکہ درمیانی شدّت کی خشک سالی کا سامنا اس وقت کشمیر، جنوبی پنجاب، اور سندھ اور گلگت بلتستان میں ہے۔خیبر پختونخواہ کے پہاڑی شمالی علاقے اور بلوچستان موجودہ خشک سالی کی صورتحال سے متاثّر نہیں ہیں۔

 

خشک سالی کی پیشگوئی: دسمبر اور جنوری میں زیادہ تر معمول سے انتہائی کم بارش ہوئی سوائے ملک کے انتہائی شمالی علاقوں اور بلوچستان کے شمالی و سرحدی خطّوں کے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ بقایا موسِم سرما خشک ہی رہے گا۔ موجودہ بہت خشک ہوائیں موسم مزید خشک رہنے کے امکانات بڑھا دینگی۔ دن کے اوقات میں نمی کا تناسب ملک کے بالائی علاقوں میں 10 سے 15 فیصد تک رہا جو کہ انتہائی کم ہے، خاص طور پر وادیِ پشاور اور خطّہٰ پوٹھوہار بشمول راولپنڈی، اسلام آباد اور چکوال جہاں آنے والے سلسلوں میں بارش کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں۔

توقع ہے کہ فروری بھی ملک کے زیادہ تر حصّوں میں بارشوں کا امکان معمول سے کم ہی ہوگا، جب تک کے مہینے کے آخر تک موسمِ بہار موجودہ موسمی صورتحال کو تبدیل نہ کر دے۔

 

⦿ ہفتہ وار پیشگوئی: مغربی ہواؤں کے مسلسل دو سلسلے ملک کے بالائی علاقوں بشمول گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں اور پنجاب کے بالائی حصّوں میں اثر انداز ہونے کی توقع ہے۔ پہلا سلسلہ 29 جنوری کی شام سے 31 جنوری کے درمیان اثر ڈالے گا جبکہ دوسرا سلسلہ یکم سے 2 فروری کے درمیان متوقع ہے۔ ماڈلز ابھی تک حتمی تفصیلات پر متّفق نہیں لیکن بلوچستان کے انتہائی شمالی خطّے میں کسی حد تک سرگرمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کہیں بھی موسلادھار بارش متوقع نہیں ہے۔ برفباری چترال (3-6 انچ)، مالاکنڈ کے 6000 فٹ سے بلند مقامات اور دیر (2-4 انچ)، وادیِ نیلم (8-15 انچ) 8000 فٹ سے بلند مقامات پر متوقع ہے۔

بارش: ہلکی سے معتدل بارش جو کہ بعد میں برفباری میں تبدیل ہوسکتی ہے، گلگت شہر میں بھی ممکن ہے۔ سکردو اور استور میں بھی برفباری متوقع ہے۔ ہزارہ اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں بشمول مظفّرآباد میں بارش کے امکانات ہیں۔ پوٹھوہار بشمول جڑواں شہروں میں صرف ہلکی بوندا باندی یا 2 ملی میٹر سے بھی کم متوقع ہے۔ براۓ کرم نقشہ دیکھیں جو حقیقت میں زیادہ پُر امید صورتحال دکھا رہا ہے بجائے اصل متوقع حالات کے۔ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بالائی میدانی علاقوں میں زیادہ تر خشک موسم جاری رہیگا۔ تاہم اگلے ہفتے 29 سے 30 جنوری اور یکم تا 2 فروری کے دوران ملک کے بالائی نصف حصّے میں مطلع زیادہ تر ابر آلود یا مکمل طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں مطلع مختلف علاقوں میں ابر آلود یا کچھ حد تک ابر آلود ہو سکتا ہے۔

مجموعی طور پر توقع ہے کہ ان دونوں مغربی سلسلوں سے بارش/ برفباری کی اتنی سرگرمی نہیں ہوگی کہ خشک سالی کی صورتحال میں کوئی خاص بہتری ہو سکے۔ تاہم ابر آلود موسم کے دوران دن کے وقت کے درجہ حرارت میں 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کمی متوقع ہے۔

📢 کیا آپ کے کاروبار کی کامیابی موسم پر منحصر ہے؟ پہلے سے منصوبہ بندی کاروبار کیلئے مفید ہے جو آپ کو نقصانات سے بچا سکتی ہے۔ قلیل مدّتی اور طویل مدّتی منصوبہ بندی کیلئے درست، ذاتی اور منفرد معلومات حاصل کریں! ہماری تنظیم سے weatherbusterspk@gmail.com پر رابطہ کریں۔ صرف سنجیدہ درخواست پر ہی جواب دیا جاۓ گا۔

یاد رکھیں، خشک سالی کی شدّت کے پیمانے میں پانچ مختلف درجات شامل ہیں: ڈی 0، ڈی 1، ڈی 2، ڈی 3 اور ڈی 4۔
ڈی 0 خشک سالی کی ابتدا ہے جبکہ ڈی 4 انتہائی طویل مدّتی نقصاندہ خشک سالی کی صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔

About amnausmani

Check Also

16 اپریل 2025 : اسلام آباد میں تاریخ کی بدترین ژالہ باری۔ میانوالہ، پنڈی گھیب (اٹک) میں 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہوائیں ریکارڈ۔

ویدر بسٹر پاکستان کی جانب سے طوفان پر تجزیہ : پیش گوئی کے مطابق ، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے