تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 11 اگست 2024 : ملک کے بالائی علاقوں اور ساحلی علاقوں میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش۔ راولپنڈی کے علاقے ویسٹرج 163 ملی میٹر بارش، تفصیلات جانئیے۔

11 اگست 2024 : ملک کے بالائی علاقوں اور ساحلی علاقوں میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش۔ راولپنڈی کے علاقے ویسٹرج 163 ملی میٹر بارش، تفصیلات جانئیے۔

پیش گوئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

رات گئے ملک کے بالائی علاقوں میں شدید گرج چمک کے طوفان ریکارڈ ہوئے ، اس کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور کہیں تیز تو کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

اسلام آباد  کے زون 2 میں رات گئے کلاوڈ برسٹ ریکارڈ ہوا۔ جس کی وجہ سے گلیاں اور نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

ان دو دنوں کے دوران زون 2 میں 158 ملی میٹر تک کی بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئی -14 میں نصب ہماری رین گیج پر 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ اور آئی 10/1 میں 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

پشاور ، اسلام آباد ،راولپنڈی، خطئہ پوٹھوہار  گجرانوالہ ، سیالکوٹ اور دیگر بالائی علاقوں میں شدید گرج چمک کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر تیز آندھی بھی ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ طوفانی ہواؤں کے جھکڑ اسلام آباد کے علاقے ایف 10/2 میں 91 کلو میٹر فی گھنٹہ کے ریکارڈ ہوئے جبکہ ان دو روز میں وہاں کل 51 ملی میٹر کی بارش بھی ریکارڈ کی گئ۔

پشاور میں شدید گرج چمک کے طوفان اور بارش کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا۔

 

 

اسلام آباد کے علاقے ای 11 اور گردونواح میں برساتی پانی میں گاڑیاں ڈوب گئیں اور گلیاں تالاب بن گئیں۔

 راولپنڈی میں 2 روز کے دوران سب سے زیادہ بارش ویسٹرج کے علاقے میں 163 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ رات کو 47 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے جھکڑ ریکارڈ کئے گئے۔ 

ملک کے مختلف  علاقوں میں جاری بارشوں کے نتیجے میں جہاں نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ، وہیں  پہاڑی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے حادثات رونما ہوئے۔ لاہور میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی۔ چکوال کے علاقے منگوال میں تالاب  میں پانی بھرنے سے آس پاس کی آبادی میں پانی داخل

  ،کوٹ ادو  میں  بند ٹوٹنے سے قریبی آبادی میں پانی داخل۔ نالہ ڈیک میں پانی  اانے سے فصلوں کو نقصان ، اسی  طرح شیخوپورہ کے علاقے مریدکے اور گردونواح میں ہونے والی شدید بارش کے نتیجے میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ 

مریدکے میں نصب ہماری رین گیج پر ان دو روز میں  کل 113 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کے مختلف مقامات پر ان دو روز میں کہیں تیز تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش ای ایم ای ہاوسنگ سوسائیٹی میں ہماری رین گیج پر کل 92 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ہمارے دیگر موسمی اسٹیشنز پر اب تک ریکارڈ بارش کی مقدار  اور  ہوا کی رفتار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
ہوا کی رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
47-N 163 راولپنڈی: ویسٹریج 1
53-NNE 55 بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
75-NE 161 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
53-NNE 160 چکلالہ سکیم 3،راولپنڈی
65 13 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
46-NNE گلشن آباد، راولپنڈی
19 راوات، راولپنڈی
78-SW 29 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
58-E 55 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
39 میانہ تھب (زون 5)اسلام آباد
6 ڈی ایچ اے 2/ زاراج (زون 5)
52-NE 74 سیکٹر F-8 (اسلام آباد)
91-NE 51 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
60-ENE 36 سیکٹر B-17 (اسلام آباد)
107 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
66-E 1 مرید، چکوال
53-SW 39 ویسا (حضرو) اٹک
5 پراتہ کلی , مہمند
45-E 4.1 میانہ والا، پنڈی گھیب
27 سمبریال،سیالکوٹ
45-ESE 29 سیالکوٹ (چٹی شیخان)
32 لاہور (کینٹ)
18 لمز یونیورسٹی (لاہور)
92 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
8 جوہر ٹاون (لاہور)نوا ہوٹل
35 جوہر ٹاون (لاہور)
55 ڈنڈو ئی, مردان
100-ESE خانپور
46-SSW جاتی (سجاول)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
94 اڈیالہ روڈ(پنجاب ہاوسنگ سوسائیٹی)راولپنڈی
52 ماڈل ٹاؤن، واہ
127 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
135 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
113 مرید کے، ضلع شیخوپورہ
16 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
3.2 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں زیرو پوائںٹ  پر 115 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ ہوا کی رفتار 81 کلو میٹر فی گھنٹہ اسلام آباد ائر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں بھی مختلف مقامات پر ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ریا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش کیماڑی پر 4.5 ملی میڑ ریکارڈ کی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ریکارڈ کی گئی بارش کی مقدار ذیل کی فہرست سے جانئیے۔ 

محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
24 اٹک
4 چکوال
34.7 گوجرنوالا
36 گجرات
3 حافظ آباد
115.2 اسلام آباد شہر
29 اسلام آٓباد ائر پورٹ
40 اسلام آباد گولڑہ
16 اسلام آباد سید پور
11.2 جہلم
25 کامرہ ائر بیس
TR قصور
76.5 لاہور شہر
45 لاہور ائر پورٹ
27 منڈی بہاوالدین
19 منگلا
11 مری
83.3 ناروال
85 راولپنڈی چکلالہ
27 راولپنڈی کچہری
55 راولپنڈی شمس آباد
8 شور کوٹ ائر بیس
15 شیخوپورہ
35 سیالکوٹ ائر پورٹ
25 سیالکوٹ کینٹ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
9 استور
6.4 بگروٹ
2.6 بونجی
2 چلاس
8 گڑھی دوپٹہ
TR گلگت
21 کوٹلی
11 مظفر آباد ائر پورٹ
10 مظفر آٓباد شہر
14 راولا کوٹ
TR سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
15 باچا خان ائر پورٹ
5 بالاکوٹ
7 چیراٹ
49 کاکول
68 مالم جبہ
22 پشاور ائر بیس
41.5 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
1.2 کراچی ائر پورٹ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
5 بارکھان
TR لورالائی
بارش کی مقدار (mm) کراچی محکمہ موسمیات کے اسٹیشن
2 جناح ٹرمینل
1 فیصل بیس
1 مسرور بیس
2 یونیورسٹی روڈ
TR ڈی ایچ اے
TR قائد آباد
4.5 کیماڑی
0.4 گلشن معمار
بارش کی مقدار (mm) لاہور
33 گلبرگ
123 لکشمی
69 اپر مال
52 مغل پورا
27 تاج پورا
22 ٹاؤن شپ
72 مصری شاہ
104 شاہی قلعہ
133 شاہدرہ
68 گلشن راوی
48 اقبال ٹاؤن
35 سمن آباد
15 جوہرٹاؤن
83 پنجاب یونیورسٹی
بارش کی مقدار (mm) گوجرنوالہ
30 لیاقت باغ
25 پیپلز کالونی
20 شیرانوالا باغ
19 ماڈل ٹاؤن

About amnausmani

Check Also

نومبر 2024 معمول سے انتہائی کم بارشیں اور برف باری ،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں سمیت پنجاب ، بلوچستان اور سندھ زیادہ تر خشک رہے۔

اس سال نومبر 2024 میں ملک بھر میں بارشیں معمول سے انتہائی کم ہوئیں۔  ۔  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے