تازہ ترین
Home / بارش پر رپورٹ / 31 جولائی 2024 : خیبرپختونخواہ میں بارشوں سے تباہی، بلوچستان کے ندی نالوں میں بھی طغیانی، سندھ کے بیشتر مقامات پر بارش نےجل تھل ایک کر دیا، کشمیر و گلگت بلتستان میں موسم خوشگوار، تفصیلات جانئیے

31 جولائی 2024 : خیبرپختونخواہ میں بارشوں سے تباہی، بلوچستان کے ندی نالوں میں بھی طغیانی، سندھ کے بیشتر مقامات پر بارش نےجل تھل ایک کر دیا، کشمیر و گلگت بلتستان میں موسم خوشگوار، تفصیلات جانئیے

ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے،  محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی خیبرپختونخواہ ،سندھ، گلگت بلتستان میں اکثر مقا مات پر جبکہ بالائی اور وسطی پنجاب کے ساتھ اسلام آباد اورجنوب مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ریکارڈ ہوئی۔

وکیل کالونی لاڑکانہ میں نصب موسمی اسٹیشن  پر 68 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ 40 ملی میٹر کی بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات پورے ملک  میں کہیں سے بھی ہوا کی رفتار کو رپورٹ نہیں کرتا۔ 

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخواہ میں تیمرگرہ میں دریائے بمبالٹ، دریائے پنجگورہ اور دریائے کنہار میں طغیانی آ گئی ، اس کے علاوہ سوات ، صوابی، چترال میں موجود مقامی ندی نالے بپھر گئے، سوات اور کالام میں بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلوں کے باعث کئی عارضی پل بہنے سے مقامی لوگ اور سیاح  محصور ہو کر رہ گئے۔

کشمیر میں وادئی نیلم سمیت مظفر آباد اور دیگر اضلاع میں شدید بارشوں کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہوا، وہیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔مظفر آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی کوہالہ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی۔

بلوچستان میں بھی جاری بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ جس کی وجہ سے ہرنائی کوئٹہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مقامی دریا زردالو میں سیلاب آنے سے پانی کھیتوں میں داخل ہو گیا جس سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔

سندھ میں مختلف مقامات پر ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ گراچی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے گلی محلوں میں پانی کھڑا ہونے سے سیالبی صورتحال پیدا ہو گئی اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش مظفر آباد میں 79 ملی میٹر ،خیبر پختونخواہ میں بالاکوٹ کے مقام پر 66 ملی میٹر ، پنجاب میں مری کے مقام پر 63.5 ملی میٹر، سندھ میں کراچی کے علاقے گڈاب ٹاؤن میں 56.7 ملی میٹر اور بلوچستان میں لسبیلہ کے مقام پر سب سے زیادہ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات اور ہمارے مقامی و علاقائی موسمی اسٹیشنز پر صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کی مقداز ذیل میں موجود فہرست سے جانئیے۔

ہمارےمقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
بارش کی مقدار (mm) مقامی و موسمی اسٹیشن گیجز
2 راولپنڈی: ویسٹریج 1
5 سیٹلائیٹ ٹاؤن (بی بلاک)، راولپنڈی
0.3 بحریہ ٹاؤن فیز 8، راولپنڈی
0.3 گلشن آباد، راولپنڈی
12 بیسالی گاؤں، ضلع راولپنڈی
1.2 چک بیلی خان ، ضلع راولپنڈی
30 سیکٹر F-10/2(اسلام آباد)
2 سیکٹر I-10/1(اسلام آباد)
30 پراتہ کلی , مہمند
1 سیتا روڈ، دادو
15 لاہور (کینٹ)
0.3 لمز یونیورسٹی (لاہور)
56.5 ڈی ۔ایچ۔اے (ای۔ ایم۔ ای ،لاہور)
1 منصورہ،(لاہور)
10 جوہر ٹاون (لاہور)نوا ہوٹل
28 جوہر ٹاون (لاہور)
0.2 بلال فارمز، ضلع رحیم یار خان
40 لاڑکانہ (وکیل کالونی)
48 ڈنڈو ئی, مردان
28 خانپور
3.1 جاتی (سجاول)
بارش کی مقدار (mm) ہماری رین گیجز
44 ایبٹ آباد ، نواں شہر
76 ماڈل ٹاؤن، واہ
5 غوری ٹاؤن (زون 4)اسلام آباد
13 سیکڑ I-14(اسلام آباد)
14 مریدکے، ضلع شیخوپورہ
4 کلاک ٹاور چوک، گوجرانوالہ
28 سیٹلائٹ ٹاؤن، گوجرانوالہ
21 میانوالہ، پنڈی گھیب، اٹک
محکمہ موسمیات کے اسٹیشن..
بارش کی مقدار (mm) پنجاب
13 اٹک
9 بہاولنگر
TR بہاولپور ائرپورٹ
TR گوجرنوالا
18.4 اسلام آباد شہر
10.6 اسلام آٓباد ائر پورٹ
52 اسلام آباد گولڑہ
24 اسلام آباد سید پور
1 قصور
4 خانیوال
16 لاہور شہر
TR لاہور ائر پورٹ
2 ملتان شیر
63.5 مری
TR راولپنڈی چکلالہ
1 راولپنڈی شمس آباد
4 شیخوپورہ
بارش کی مقدار (mm) آزادکشمیروگلگت بلتستان
TR بونجی
6.2 چلاس
15 گڑھی دوپٹہ
5 گلگت
4 گوپس
43.5 مظفر آباد ائر پورٹ
79 مظفر آٓباد شہر
2.8 راولا کوٹ
TR سکردو
بارش کی مقدار (mm) خیبر پختونخواہ
3.5 باچا خان ائر پورٹ
66 بالاکوٹ
22 چیراٹ
14.1 چترال
5 اپردیر
4.6 دروش
35 کاکول
10 کالام
1 کوہاٹ ائر بیس
2 لوئر دیر
26 مالم جبہ
3 میر کاخانی
13 پٹن
3 پشاور ائر بیس
TR رسالپور
19 سیدو شریف
2.1 تخت بھائی
بارش کی مقدار (mm) سندھ
7.6 بدین
24 چھاچھرو
5.2 چھور
7 دادو
23 ڈاہلی
4 دپلو
TR حیدر آبد ائر پورٹ
1 حیدر آٓباد شہر
21 اسلام کوٹ
5.1 کراچی ائر پورٹ
TR خیر پور
8 لاڑکانہ
1 میر پور خاص
1 مٹھی
TR موئنجوداڑو
9 نگر پارکر
17 نوابشاہ ، شہید بینظیرآباد
TR رویڑی
2.2 سکرنڈ
9.6 ٹنڈوجام
1.1 ٹھٹھہ
بارش کی مقدار (mm) بلوچستان
2.4 خضدار
4.5 لسبیلہ
بارش کی مقدار (mm) کراچی محکمہ موسمیات کے اسٹیشن
7 جناح ٹرمینل
10 فیصل بیس
14 مسرور بیس
7.6 یونیورسٹی روڈ
15.6 ناظم آباد
27.2 نارتھ کراچی
35.7 اورنگی ٹاون
1.2 ڈی ایچ اے
12.5 قائد آباد
28.1 سرجانی ٹاون
10.5 کیماڑی
16.7 گلشن معمار
56.7 گڈاپ ٹاون (جنوبی )
6.4 کورنگی 25
بارش کی مقدار (mm) لاہور
TR گلبرگ
10 لکشمی
2 اپر مال
2 مغل پورا
1 تاج پورا
8 ٹاؤن شپ
6 مصری شاہ
2 شاہی قلعہ
8 جوہرٹاؤن
TR پنجاب یونیورسٹی

 

About amnausmani

Check Also

ہفتہ وار پیشگوئی :پاکستان میں زیادہ تر موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان۔ تفصیلات جانئیے۔

 اگلے 10 روز کی متوقع موسمی صورتحال پیشگوئی: ہوا/گرج چمک ، درجہ حرارت میں اضافہ!  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے