شمالی علاقوں کے پہاڑوں میں موسلادھار بارش کا امکان
⦿ کب: 16 اپریل، صبح 8 بجے سے 23 اپریل 2023، شام 9 بجے۔
⦿ کہاں: تمام خیبر پختونخواہ ، آزاد کشمیر، پنجاب، بلوچستان، اور سندھ کا بیشتر حصہ میں ۔
⦿ کیا: تین مغربی سلسلے آج رات سے 21 اپریل تک اثر انداز ہونگے اور درج ذیل موسمی حالات کا باعث بنیں گے :
➼ پاکستان کے %70 علاقوں میں بارش، اولے، تیز ہواؤں کے ساتھ گرد و غبار کے طوفان؛
➼ وسطی اور جنوبی خیبر پختونخواہ ، بلوچستان کے شمالی اور مشرقی حصوں میں معتدل سے تیز بارش؛
➼ خیبر پختونخواہ ، پنجاب، سطح مرتفع پوٹھوہار ، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مغربی سندھ کے میدانی علاقوں میں 80-100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد و غبار کے طوفان۔
➼ درجہ حرارت میں 10سے15 ڈگری سینٹی گریڈ کی نمایاں کمی۔
تفصیلات:
⦾ ابر آلود موسم 15 اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔
⦾ 16 اپریل کی دوپہر/شام کو درج ذیل علاقوں تیز گرد کے طوفان/گرج چمک کے شروع ہونے کا امکان ہے:
⦾ بلوچستان میں: 16 سے 20 اپریل کے دوران گردو غبار/گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان صوبے کا 80 فیصد علاقوں بشمول ژوب، لورالائی، کوئٹہ، سبی، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، نصیر آباد اور لسبیلہ کے مذکورہ علاقوں میں 15سے40 ملی میٹر کے درمیان معتدل سے تیز بارش کی توقع ہے گرج چمک طوفان کے کم از کم 2 دور ممکن ہیں ، اس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور بجلی گرنے کا امکان ہے ۔ (تصویر 1 دیکھیں)۔ شمال مشرق کے پہاڑوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 6 سے 10 ڈگری نیچے رہے گا، جب کہ گوادر سمیت مکران کے ساحل پر مطلع جزوی سے زیادہ تر ابر آلود رہنے اور درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری کم رہنے کی توقع ۔
⦾ شمالی پنجاب میں: چکوال، میانوالی، جہلم، راولپنڈی اور اسلام آباد میں گردو غبار/گرج چمک کے طوفان کا امکان ہے۔ اگلے پورے ہفتے راولپنڈی/ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے طوفان بننے کا امکان ہے ۔ تاہم، 18 سے 20 اپریل تک طاقتور گرج چمک طوفانوں، اولوں کے ساتھ چند مقامات پر اور ژالہ باری کے طوفان کا خدشہ بشمول اٹک، چکوال، میانوالی اور جہلم کے مختلف علاقوں ، جبکہ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور کے چند علاقوں میں ہے ، بھکر، جھنگ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال اضلاع اور ملحقہ اضلاع میں شدید سرگرمی ممکن ہے۔ گرج چمک کے ساتھ 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں اور پنجاب کے وسطی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل سکتے ہیں۔ اس ہفتے آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری کا خطرہ! 15 سے 30 ملی میٹر سے زیادہ بارش کے ساتھ گرج چمک کے دو یا تین دور متوقع ہیں اور زیادہ بارشیں پنجاب کے مغربی علاقوں میں ہوں گی۔ سرگرمی کے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری نیچے رہ سکتا ہے۔
⦾ جنوبی پنجاب میں: فعال موسم کے ساتھ 80 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار گرد آلود ہوائیں متوقع ہیں ۔ 16 سے 20 اپریل کے درمیان راجن پور، کوہ سلیمان بشمول ڈی جی خان، مظفر گڑھ، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، وہاڑی، رحیم خان سمیت مختلف مقامات پر گرد/گرج چمک کے طوفانوں کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔ صوبے کے علاقوں میں 80-100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں ممکن! سرگرمی کے دن گندم کی کاشت والے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 6 سے 10 ڈگری معمول سے نیچے رہ سکتا ہے۔
⦾ خیبر پختونخواہ میں: ہلکی سے معتدل شدت کے گرج چمک طوفانوں کی سرگرمی پورے ہفتے صوبے کے میدانی علاقوں اور پہاڑوں بشمول پشاور، مردان، ہزارہ ( ایبٹ آباد)، مالاکنڈ اور کوہاٹ کے علاقوں میں ہو سکتی ہے۔ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں سمیت صوبے کے جنوبی علاقوں میں طاقتور گرج چمک کے طوفانوں کا امکان ہے۔ اونچائی والے علاقوں میں 30 سے50 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں عام طور پر اگلے 6 دنوں کے دوران 20 ملی میٹر اور 40 ملی میٹر کے درمیان بارش ہوگی۔ ژالہ باری اور آسمانی بجلی کا خطرہ برقرار رہے گا کیونکہ گرج چمک ک طوفان بنتے رہیں گی۔ گرج چمک کے ساتھ اس وقت کے دوران 70-90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
⦾ آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں: طاقتور گرج چمک کے ساتھ باغ، پونچھ، کوٹلی اور میرپور کے علاقوں سے لے کے شمال میں مظفرآباد اور نیلم تک تیز بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی ۔ وادی سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مظفرآباد اور وادی نیلم کے علاقوں میں بھی بارش کے بعد موسم سرد ہو جائے گا۔ وادی کاغان کے علاقے میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دن کے دوران درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری تک نیچے گر جائے گا۔
⦾ سندھ میں: 16 سے 19 اپریل کے درمیان صوبے کے مغربی، شمالی وسطی اور جنوبی حصوں میں خاص طور پر گرد و غبار/گرج چمک کے طوفان متوقع ہیں ، بشمول کراچی، حیدرآباد، جامشورو، دادو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، بدین، ٹھٹھہ، میرپور خاص اور تھرپارکر کے علاقوں شمال مغرب (NW) سے تیز دھول کے طوفان 70-90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔ جیکب آباد، سکھر، نواب شاہ، لاڑکانہ، خیرپور اور ملحقہ شمالی علاقہ جات میں گرد آلود ہواؤں/آندھی/ژالہ باری کا امکان ہے، صوبے کے مغربی علاقوں میں زیادہ امکانات ہے۔ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش/ژالہ باری کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور 36 ڈگری سینٹی کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جو کہ سال کے اس وقت کے لیے معمول کے مطابق ہے دوپہر کو مغرب/شمال مغرب سے زیادہ سے 40-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں ۔