تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / فروری 2022: درجہ حرارت پر رپورٹ

فروری 2022: درجہ حرارت پر رپورٹ


درجہ حرارت ملک بھر میں 1981 تا 2010 پر مبنی اپنے

معمول سے کتنا کم یا زیادہ رہے؟

1) سندھ / مشرقی بلوچستان:


کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، پڈعیدن، بدین، چھور اور بیلا میں درجہ حرارت معمول کے مطابق (+/-1 ڈگری سینٹی گریڈ)
سبّی، جیکب آباد، لاڑکانہ اور موئنجو دڑو معمول سے 1 سے 2 ڈگری کم رہے۔

2) بلوچستان:


مکران ڈویژن میں اورماڑا، پسنی، جیوانی اور تربت اپنے معمول سے 1 سے 1.5 ڈگری کم رہے۔
پہاڑی مقامات میں کوئٹہ اور قلّات معمول کے مطابق (+/- 0.5 ڈگری) رہے۔
شمال مشرقی اور جنوب مغربی بلوچستان میں ژوب، بارکھان، خضدار، پنجگور، دالبندین اور نوکنڈی معمول کے مطابق (+/-1 ڈگری) رہے۔

3) پنجاب اور کے پی کے:


جنوبی پنجاب میں ملتان، ڈی جی خان، خانپور (رحیم یار خان) اور بہاولپور بھی معمول کے مطابق (+/-1 ڈگری) رہے۔
شمالی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں لاہور، سیالکوٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور اٹک معمول کے مطابق (+/-1 ڈگری) رہے، البتّہ فیصل آباد اور سرگودھا معمول سے 1 سے 1.5 ڈگری کم رہے۔
جہلم نمایاں طور پر معمول سے 1.5 ڈگری ٹھنڈا رہا۔

3) ہزارہ، مالاکنڈ:

ایبٹ آباد، بالاکوٹ اور سیدو شریف معمول سے 2 سے 3 ڈگری کم رہے۔
چترال میں البتّہ درجہ حرارت معمول کے مطابق (+/-1 ڈگری) رہے۔ 

4) معمول سے نمایاں حد تک کم:


دیر اور پاراچنار معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہے۔ 
گلگت بلتستان: معمول سے 2.5 ڈگری کم جبکہ گوپس، استور اور سکردو معمول سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

ٹیسٹ پوسٹ ،اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟ جانئیے اس پوسٹ میں

اگلے 24 گھنٹوں کے دورن ملک کے مختلف مقامات پر موسم کیسا رہے گا ؟ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے