تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشگوئی (اگلے 7 دن): سردی کی لہر کیساتھ موسمِ سرما کی شدّت میں اضافہ متوقع! شمالی پاکستان میں برفباری اور بارش کا امکان

پیشگوئی (اگلے 7 دن): سردی کی لہر کیساتھ موسمِ سرما کی شدّت میں اضافہ متوقع! شمالی پاکستان میں برفباری اور بارش کا امکان

اطلاق؟

13 دسمبر صبح 8 بجے سے 19 دسمبر رات 9 بجے  تک۔

کہاں ہونا ہے؟

ملک بھر میں۔

کیا ہونا ہے؟

بالائی خیبر پختونخواہ اور بالائی پنجاب میں گرج چمک کیساتھ

بارش اور ژالہ باری کی توقع۔ پاکستان بھر میں موسم سرد

سے انتہائی سرد ہو جاۓ گا۔

موسمی صورتحال کا خلاصہ:

ایک طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے کل صبح

سویرے کے درمیان متاثّر کرنا شروع کریگا اور جمعہ تک

اثر انداز ہوگا۔ ساتھ ہی آج رات سے ملک کے مغربی

علاقوں سے سردی کی شدید لہر متاثّر کرنا شروع ہوگی، جو کہ

اگلے ہفتے کے اختتام تک ملک بھر میں اثر انداز ہوگی۔

 

تفصیلات:

⦿ اٹک، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور چکوال کے

علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور ژالہ

باری کے 70 فیصد امکانات ہیں، جبکہ چند مقامات پر

منگل کی دوپہر یا شام سے بدھ کے درمیان 20 سے 40

ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

ہزارہ ڈویژن بشمول ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں 4000

فٹ سے بلند مقامات پر گیلی برف پڑنے کا امکان

ہے، جو کہ بالخصوص موسمی سرگرمی دیر رات کے

اوقات ہونے کی صورت میں برفباری میں بھی تبدیل

ہو سکتی ہے۔ کُل 10 سے 15 ملی میٹر بارش/ برفباری

ان علاقوں میں ہو سکتی ہے۔ کچھ اتنی ہی مقدار میں

انتہائی ٹھنڈی بارش مظفّرآباد میں بھی متوقع ہے، جہاں

بارش کے دوران درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی

گریڈ سے تجاوز نہیں کر سکے گا، جس کے سبب آزاد کشمیر

کے دارل الحکومت میں دسمبر کے تاریخی سرد ترین

دنوں میں سے ایک گزرنے کا امکان ہے۔

⦿ اپنے علاقے، کوہاٹ اور آزاد کشمیر میں متوقع بارش کی

مقدار جاننے کیلئے درج ذیل تصویر 3 دیکھیں۔ دیر میں

بھی برفباری کا امکان ہے جبکہ شمال مغربی خیبر پختونخواہ

میں برفباری کی سطح 3000 فٹ تک گر سکتی ہے۔

مری اور گلیات کے پہاڑوں پر بھی 2 سے 5 انچ

برفباری ہو سکتی ہے۔

⦿ جڑواں شہروں (راولپنڈی/اسلام آباد) اور سرگودھا

ڈویژن میں بارش کے امکانات 30 فیصد ہیں جبکہ 2

سے 5 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔

⦿ ملک کے مغربی میدانی علاقوں یعنی خیبر پختونخواہ اور

جنوب مغربی پنجاب میں بدھ کی صبح سے کُہرا پڑنے کا

امکان ہے جبکہ جمعرات کی صبح سے خیبر پختونخواہ، پنجاب

اور کشمیر کے تمام علاقوں اور بالائی اور وسطی سندھ میں

درجہ حرارت نکتہ انجماد کے آس پاس یا اس سے کم

گرنے کے سبب شدید کُہرا پڑنے کا امکان ہے، جو کہ

فصلوں کیلئے نقصان ده ثابت ہو سکتا ہے۔ کسان

برادری احتیاط کرے!

 

⦿ آج رات کے بعد سے کوئٹہ کے دن اور رات کے

درجہ حرارت میں تیزی سے کمی کا امکان ہے جبکہ کل

سے ملک بھر میں موسم میں نمایاں ٹھنڈ محسوس ہوگی۔

اگلے 5 دنوں میں درجہ حرارت میں 10 سے 15 ڈگری

کمی کے سبب درجہ حرارت اپنے معمول سے 5 سے

10 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔ اگلی چند راتوں کے

دوران متوقع کم سے کم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی

گریڈ)، 1981 تا 2010 پر مبنی دسمبر کے کم سے کم درجہ

حرارت کا معمول اور تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کے

ریکارڈ درج ذیل ہیں:

 

کوئٹہ: منگل/ بدھ اور جمعہ: منفی 7 سے منفی 5،

جمعرات: منفی 11 سے منفی 8

معمول: منفی 1.1

 

سکردو: منگل: منفی 10 سے منفی 7 (ابرآلود)

بدھ/جمعرات: منفی 19 سے منفی 15

جمعہ/ہفتہ: منفی 20 سے منفی 17

معمول: منفی 5.3

دسمبر کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ: منفی

20.7 ڈگری سینٹی گریڈ، 28 دسمبر 2019۔ تاریخی ریکارڈ

برابر ہو سکتا ہے!

 

گلگت: منگل/بدھ: منفی 6 سے منفی 3 (زیادہ تر

ابر آلود)۔ جمعرات سے ہفتہ: منفی 14 سے منفی 11

معمول: منفی 2.2

دسمبر کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ: منفی

11.1 ڈگری سینٹی گریڈ، 20 دسمبر 1984۔ تاریخی ریکارڈ

ڈگری کے فرق سے ٹوٹ سکتا ہے!

اسلام آباد: بدھ/جمعرات: منفی 1 سے 1

جمعہ/ہفتہ: منفی 3 سے منفی 1

معمول: 3.2

دسمبر کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ: منفی

4.3 ڈگری سینٹی گریڈ، 25 دسمبر 1984 اور 30 دسمبر

2018

راولپنڈی: بدھ/جمعرات: 1 سے 3، جمعہ/ہفتہ:

منفی 2 سے 0

معمول: 4.2

دسمبر کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ: منفی 3

ڈگری سینٹی گریڈ، دسمبر 1955 اور 30 دسمبر 2018

 

چکوال: بدھ/جمعرات: منفی 3 سے منفی 1

جمعہ/ہفتہ: منفی 7 سے منفی 5

دسمبر کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ: منفی

6.5 ڈگری سینٹی گریڈ، 28 اور 29 دسمبر 2019

کراچی (ائیرپورٹ): بدھ/جمعرات: 7 سے 9، جمعہ/

ہفتہ: 6 سے 8

معمول: 12.7

حیدرآباد: بدھ/جمعرات: 6 سے 8، جمعہ/ہفتہ:

5سے 7

معمول: 13

 

گوجرانوالہ: بدھ/جمعرات: 1 سے 3، جمعہ/ہفتہ:

منفی 1 سے 1

 

لاہور: بدھ/ جمعرات: 2 سے 4، جمعہ سے اتوار: 0

سے 2

معمول: ائیرپورٹ: 6.3، شہر: 8.6

 

ملتان: بدھ/جمعرات: 2 سے 4، جمعہ/ہفتہ: 0 سے 2
معمول: 6.7

 

پشاور: بدھ/جمعرات: منفی 2 سے 0، جمعہ/ہفتہ:

منفی 3 سے منفی 1

معمول: 5.3

دسمبر کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ: منفی

1.3 ڈگری سینٹی گریڈ، 25 دسمبر 1984۔ تاریخی ریکارڈ

ٹوٹ سکتا ہے!

 

ڈیرہ اسماعیل خان: بدھ/جمعرات: 0 سے 2، جمعہ/

ہفتہ: منفی 3 سے منفی 1

معمول: 5.6

دسمبر کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ: منفی

2.8 ڈگری سینٹی گریڈ، دسمبر 1984۔ تاریخی ریکارڈ برابر ہو

سکتا ہے۔

 

ایبٹ آباد: بدھ/جمعرات: منفی 3 سے 0، جمعہ/

ہفتہ: منفی 6 سے منفی 4

معمول: 2.3

دسمبر کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ: منفی 5

ڈگری سینٹی گریڈ، دسمبر 1984۔ تاریخی ریکارڈ ٹوٹ سکتا

ہے!

 

پاراچنار: بدھ/جمعرات: منفی 9 سے منفی 7، جمعہ/

ہفتہ: منفی 13 سے منفی 11

معمول: منفی 1.4

دسمبر کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ: منفی

13 ڈگری سینٹی گریڈ برابر ہو سکتا ہے۔

 

مظفّرآباد: بدھ/جمعرات: منفی 3 سے منفی 1، جمعہ/

ہفتہ: منفی 5 سے منفی 3

معمول: 4.2

دسمبر کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ: منفی 3

ڈگری سینٹی گریڈ، 24 دسمبر 2005۔ تاریخی ریکارڈ ٹوٹ

سکتا ہے!

 

سکّھر: منگل/بدھ/جمعرات: 3 سے 5، جمعہ/

ہفتہ:1 سے 3

معمول: 8.3

 

خضدار: منگل/ بدھ: منفی 2 سے 0، جمعرات/ جمعہ:

منفی 6 سے منفی 3

معمول: 5

دسمبر کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ: منفی

6.1 ڈگری سینٹی گریڈ، دسمبر 1996۔ تاریخی ریکارڈ برابر ہو

سکتا ہے۔

 

⦿ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بارش کا کوئی

امکان نہیں۔ تاہم درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے

گی۔ تصاویر 1 اور 4 میں 1981 تا 2010 کے معمول کے

مقابلے میں آنے والی درجہ حرارت میں کمی ملاحظہ

کریں۔

About Taha Amerjee

Check Also

ٹیسٹ پوسٹ ،اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟ جانئیے اس پوسٹ میں

اگلے 24 گھنٹوں کے دورن ملک کے مختلف مقامات پر موسم کیسا رہے گا ؟ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے